Advertisement

اسرائیل 40 یرغمالیوں کے بدلے 700 فلسطینی قیدیوں کی رہاپر رضا مند

700 فلسطینی قیدیوں میں تقریباً 100 عمر قید پانے والے قیدی بھی شامل ہوں گے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Mar 25th 2024, 3:32 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسرائیل  40 یرغمالیوں کے بدلے 700 فلسطینی قیدیوں کی رہاپر رضا مند

اسرائیل نے اپنے 40 یرغمالیوں کے بدلے 700 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنے پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔

اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ قطر کے شہر دوحہ میں حماس اور اسرائیل کے درمیان یرغمالیوں کے بدلے فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے مذاکرات میں اہم ترین پیشرفت سامنے آئی ہے، جس میں اسرائیل نے 40 اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے 700 فلسطینیوں کی رہائی پر اتفاق کیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک سینئر اسرائیلی عہدیدار نے بتایا کہ 700 فلسطینی قیدیوں میں تقریباً 100 عمر قید پانے والے قیدی بھی شامل ہوں گے، عمر قید کی سزا پانے والے 7 فلسطینیوں کو ایک خاتون فوجی کے بدلے رہا کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

اسرائیلی عہدیدار نے بتایا کہ امریکا اپنے سیکرٹری خارجہ انٹونی بلنکن کے ذریعے اسرائیل پر واضح دباؤ ڈال رہا ہے کہ مذاکرات میں پیشرفت اور دنوں میں معاہدے تک پہنچا جائے۔

Advertisement
Advertisement