ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلیٹی اور کلائیمٹ چینج سے متعلق اضافی فنڈ کیلئے درخواستیں کی جائیں گی


انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے قرض کے نئے پروگرام کے معاہدے کے لیے درخواست تیار کر لی گئی ہے۔ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلیٹی اور کلائیمٹ چینج سے متعلق اضافی فنڈ کیلئے درخواستیں کی جائیں گی۔
آئی ایم ایف حکام کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے اقدامات اور مختص بجٹ کے حوالے سے بریفنگ تیار کر لی گئی ہے۔ گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) اور وزارت خزانہ کے سیکریٹری اجلاس کے دوران آئی ایم ایف حکام کو اقتصادی اشاریوں سے آگاہ کریں گے۔
میڈیا رپورٹس میں وزارت خزانہ کے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) آئی ایم ایف کے ساتھ مثبت بات چیت کے نتیجے میں آئی ایم ایف کا مشن مذاکرات کے لیے آئندہ ماہ پاکستان پہنچے گا۔ یہ مشن اقتصادی ٹیم کے ساتھ مل کر نئے قرض پروگرام اور آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے لیے کام کرے گا۔
رپورٹس میں مزید کہا گیا کہ پاکستان کی اقتصادی ٹیم ورلڈ بینک کے حکام سے ملاقات کے دوران فنانسنگ بڑھانے پر بھی بات کرے گی۔

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- 3 دن قبل

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- 3 دن قبل

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد
- 3 دن قبل

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 21 گھنٹے قبل

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی
- ایک دن قبل

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف
- ایک دن قبل

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت
- 2 دن قبل

پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ جانیے
- ایک دن قبل

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 3 دن قبل

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے
- 3 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں پھر گراوٹ
- 2 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
- ایک دن قبل







