Advertisement

طالبان ملٹری کی گاڑی دھماکے سے تباہ، 3 اہلکار جاں بحق جب کہ 10 سے زائد زخمی

گاڑی کو ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے اُڑایا گیا

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر مئی 8 2024، 11:35 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
طالبان ملٹری کی گاڑی دھماکے سے تباہ،  3 اہلکار جاں بحق جب کہ 10 سے زائد زخمی

افغانستان کے شہر فیض آباد میں سڑک کنارے کھڑی موٹرسائیکل میں اُس وقت دھماکا ہوگیا جب وہاں سے طالبان فوج کی گاڑیوں کا قافلہ گزر رہا تھا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق موٹر سائیکل میں بارودی مواد بھرا ہوا تھا جسے ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے اُڑایا گیا۔ دھماکا اتنا زور د ار تھا کہ طالبان ملٹری کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

تاحال کسی شدت پسند گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم طالبان کے 2021 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے فوجی قافلوں، امام بارگاہوں اور حکومتی دفاتر پر حملوں میں داعش خراسان ملوث رہی ہے۔

دھماکے میں 3 اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ 3 اہلکار دوران علاج دم توڑ گئے۔ دھماکے میں 10 سے زائد افراد زخمی ہو گئے، ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

 2 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ طالبان نے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

Advertisement
ڈونلڈ ٹرمپ ان ایکشن ،  ایلون مسک کو ڈیموکریٹس کی فنڈنگ کرنے پر سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکی

  • 3 گھنٹے قبل
ڈیرہ اسماعیل خان اور لیہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 8 افراد جاں بحق ، 37 زخمی

  • 8 گھنٹے قبل
عید کے دوسرے روز بھی  لاہور سمیت پنجاب بھر میں شدید گرمی

وفاقی حکومت معاشی شرح نمو کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام

  • 6 گھنٹے قبل
سعودی ولی عہد کا حج کیلئے آنے والے مسلم رہنماؤں کے اعزاز میں ظہرانہ، اسپیکر قومی اسمبلی کی شرکت

  • 2 گھنٹے قبل
عید کے موقع پر بھی اسرائیلی فوج کے غزہ پر حملے جاری ،  مزید 37 فلسطینی شہید

عید کے موقع پر بھی اسرائیلی فوج کے غزہ پر حملے جاری ، مزید 37 فلسطینی شہید

  • 6 گھنٹے قبل
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز  کا عید کے موقع پر صفائی مہم پر اطمینا ن کا اظہار

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا عید کے موقع پر صفائی مہم پر اطمینا ن کا اظہار

  • 3 گھنٹے قبل
وزیراعظم اور عمان کے سلطان  کے درمیان رابطہ ، عید پر  مبارکباد ، پاکستان دورے  کی دعوت

پہلگام حملے سے سیز فائر تک کئی سوالات اپنی جگہ برقرار ، بھارت کے پاس کوئی جوابات نہیں

  • 4 گھنٹے قبل
وزیراعظم شہباز شریف کا چاروں وزرائے اعلیٰ کو فون ، عیدالاضحیٰ کی مبارک باد

بجلی کے ایک سے زائد میٹر لگانے پر پابندی  سے متعلق وزارت پاورڈویژن کی وضاخت

  • 5 گھنٹے قبل
حافظ آباد :خاتون سے اجتماعی زیادتی،تیسرا ملزم بھی پولیس مقابلے میں ہلاک