Advertisement
پاکستان

یونان میں خاتون صحافی پاکستانی پرچم لہرانے کے الزام میں گرفتار

مونا خان ہائیکنگ کیلئے یونان گئیں تھیں، جنہیں جھنڈا لہرانے پر حراست میں لیا گیا، ذرائع

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر May 25th 2024, 6:25 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
یونان میں خاتون صحافی پاکستانی پرچم لہرانے کے الزام میں گرفتار

پاکستانی صحافی مونا خان کو یونان میں حراست میں لے لیا گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں پاکستان کا قومی پرچم لہرانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ مونا خان ہائیکنگ کیلئے یونان گئیں تھیں، جنہیں جھنڈا لہرانے پر حراست میں لیا گیا۔

موناخان کے کوچ محمد یوسف نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ موناخان کو یونان پولیس نے حراست میں لے لیا، پولیس نے ان کا فون بھی قبضے میں لے لیا ہے۔

مونا خان سرکاری ٹی وی میں اینکر پرسن ہیں، وہ اپنے بیٹے کے ہمراہ بیرون ملک روانہ ہوئیں تھیں۔

کوچ یوسف نے بتایا کہ موناخان کے پاس پاکستانی پرچم کے ساتھ ایک کلمہ طیبہ لکھا پرچم بھی تھا. انہوں نے مونا خان کی رہائی کے لیے پاکستانی حکومت سے اقدامات کی اپیل کی ہے۔

Advertisement