اسلام آباد: وفاقی وزیر مراد سعید کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت شفاف الیکشنز پر یقین رکھتی ہے، ہم چاہتے ہیں شفافیت ہو مگراپوزیشن ہارس ٹریڈنگ چاہتی ہے۔

وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ نواز شریف نے اسامہ بن لادن کو بھی نہیں بخشا اور اس سے بھی پیسے پکڑے، مسلم لیگ ن کی حکومت ہمیشہ چور دروازے سے قائم ہوئی۔ بلاول بھٹو زرداری کو پرچی پر سلیکٹڈ چیئرمین بنا دیا گیا، میثاق جمہوریت میں پی پی اور ن لیگ نے ہارس ٹریڈنگ ختم کرنے پر سائن کیے۔
مراد سعید کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اور پی پی کے دور حکومت میں سب کو کرپشن کی لت لگ گئی تھی، یہ لوگ قبضہ مافیا کے سر پر پیسے کماتے تھے، مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی دیکھیں جن میں سے آدھے لوگوں نے زمینوں پر قبضہ کیا ہوا، انکی قیادت کے جتنے بھی نام دیکھ لیں سب کے سب قبضہ مافیاز میں آتے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان 22سالہ جدوجہد کے بعد وزیراعظم بنے، وزیراعظم عمران خان نے کرپشن پر اپنے 20اراکین اسمبلی کو پارٹی سے نکالا۔ بلاول زرداری اپنے باپ کے نقش قدم پر جارہا ہے، یہ لوگ اسمبلی میں تحریک این آر او لے کر آئے ،انہوں نے فیٹف قانون کی مخالفت کی۔ جلسوں میں پی ڈی ایم بری طرح ناکام ہوئی، پی ڈی ایم عوام کا لوٹا پیسہ واپس کرے گی تو لوگ انکی طرف متوجہ ہونگے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے پوری دنیا میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا، عمران خان نے عالمی سطح پر کشمیر کی آوازبلند کی، کل کشمیر میں ایک طرف عمران خان کا جلسہ تھا اور ایک طرف 11جماعتوں کا، ن لیگ اور پیپلزپارٹی والے جانتے ہیں کہ وہ پیسہ خرچ کیے بغیر الیکشن نہیں جیت سکتے، عمران خان نے پہلے ہی اپوزیشن کو کہہ دیا تھا کہ این آر او نہیں دوں گا۔
وفاقی وزیر مراد سعید کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے انتخابات میں عوام نے انہیں مسترد کردیا، اپوزیشن دھاندلی کا خاتمہ نہیں چاہتی،چاہتے ہیں کہ سینیٹ الیکشن میں شفافیت ہو، چاہتے ہیں ضمیروں کے سوداگروں کا خاتمہ ہو، پی ڈی ایم نے این آر او مانگا مگرانہیں نہیں ملا، ہم چاہتے ہیں شفافیت ہو مگراپوزیشن ہارس ٹریڈنگ چاہتی ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ن لیگ اورپیپلزپارٹی کرپشن کےبغیرالیکشن نہیں جیت سکتیں، سپریم کورٹ نےنوازشریف کوچور،ڈاکوقراردیا،قبضہ مافیامریم نوازکوسونےکاتاج پہناتےتھے، عمران خان چاہتے ہیں کہ قوم کا پیسہ قومی خزانے میں جمع ہو، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک آگے بڑھے گا۔

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 19 گھنٹے قبل

نئی پنجابی فلم 'مینگو جٹ' کے ٹریلر لانچنگ کی تقریب، ریلیز کی تاریخ کا اعلان
- 2 دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 20 گھنٹے قبل

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری لگژری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی
- 2 دن قبل

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار
- 3 دن قبل

مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، حوثی حملوں کا تسلسل: پاکستان کا دفاعی معاہدوں پرعملدرآمد کیلئےعزم کا اظہار
- 2 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی
- 2 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 2 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 14 گھنٹے قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 17 گھنٹے قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 20 گھنٹے قبل

پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل



