ملتان : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو عمران فوبیا ہوگیا ہے۔پی ڈی ایم جتنا مرضی لانگ مارچ کر لےجتنا مرضی احتجاج کرلے لٹیروں سے مفاہمت نہیں ہو سکتی۔

وزیر خارجہ شاہ محمو د قریشی کا کہنا ہے کہ حکومت سینیٹ انتخابات میں شفافیت قائم رکھنے اورووٹوں کی خریدو فروخت ہمیشہ کیلئے ختم کرنے کیلئے اوپن بیلٹ انتخابات چاہتی ہے، ہم چاہتے ہیں ایسا شفاف نظام لایا جائے جس میں کرپشن اور خریدوفروخت کے بازار بند ہو جائیں۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پی پی اور ن لیگ کے قول و فعل میں تضاد ہے، دونوں جماعتوں نے چارٹرآف ڈیموکریسی کی شق 23 میں لکھا تھا کہ سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کروائے جائیں گے، اب دونوں جماعتیں اپنے قول سے پیچھے ہٹ چکی ہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم نے اس مقصد کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے کہ آئینی تشریح کی جائے، قانون سازی کیلئے ہمارے پاس دو تہائی اکثریت نہیں ہے، پاکستان کی تاریخ گواہ ہے سینیٹ کے سابقہ انتخابات میں تحریک انصاف نے شکایت ملنے پر اپنے 20 اراکین صوبائی اسمبلی کو پارٹی سے بے دخل کردیا تھا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا واضح اعلان ہے کہ کرپشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، پی ڈی ایم ایک طرف حکومت کو جعلی حکومت کہتی ہے اور دوسری طرف سینیٹ انتخابات میں حصہ لیکر اسی جعلی اسمبلی میں جاناچاہتی ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو عمران فوبیاہوگیا ہے، پی ڈی ایم جتنا مرضی لانگ مارچ کر لےجتنا مرضی احتجاج کرلے لٹیروں سے مفاہمت نہیں ہو سکتی، نواز شریف نے مودی کو شادی پر بلا کر گلے لگایا اور کشمیریوں سے بغاوت کی۔ کسی بھی صورت میں مسئلہ کشمیر کو حل کرنا چاہتے ہیں۔

پنجاب نے پتنگ بازی کی مشروط اجازت دے دی
- 11 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو کم عمر ڈرائیور بچوں کو گرفتار کرنے سے روک دیا
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے کیمبرین پٹرول مقابلے میں حصہ لینے والی ٹیم کی ملاقات
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی کمی
- 11 گھنٹے قبل
قومی ٹیرف پالیسی صنعتی پیداوار میں اضافہ کرے گی:وزیراعظم
- 11 گھنٹے قبل

سعودی شہزادہ عبد اللہ بن فہد بن عبد اللہ بن عبد العزیز بن مساعد انتقال کر گئے
- ایک دن قبل

بانی پی ٹی آئی مکمل صحت یاب ہیں، عظمیٰ خان کا جیل میں ملاقات کے بعد پہلا بیان آ گیا
- ایک دن قبل

پی ایس ایل کی پروموشن کیلئے پی سی بی کا برطانیہ میں روڈ ٹرپ کرانے کا فیصلہ
- ایک دن قبل

سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں 2 کارروائیاں، 7 خوارج جہنم واصل
- ایک دن قبل
کرغزستان کے صدر دوروزہ سرکاری دورے پراسلام آباد پہنچ گئے
- 10 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا سری لنکا میں طوفان سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس، متعلقہ اداروں کو بھرپور معاونت کی ہدایت
- ایک دن قبل
لاہور ہائی کورٹ نے انجینیئر محمد علی مرزا کی ضمانت منظور کرلی
- 10 گھنٹے قبل





.jpg&w=3840&q=75)


.webp&w=3840&q=75)
