بجٹ 2021-22میں فی کس آمدنی میں 15 فیصد اضافہ ہوا جس کے مطابق کم سے کم اجرت 20 ہزار روپے ماہانہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدرات ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین بجٹ پیش کررہے ہیں جس میں انہوں نے ملک میں مزدور کی کم سے کم اجرت 20ہزار روپے کرنے کا اعلان کیا ہے۔
فی کس آمدنی میں 15 فیصد اضافہ ہوا جس کے مطابق کم سے کم اجرت 20 ہزار روپے ماہانہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وفاقی سرکاری ملازمین کو 10 فیصد ایڈہاک ریلیف فراہم کیا جائے گا، تمام پنشنرز کی پنشن میں 10 فیصد اضافہ کیا جائے گا، اردلی الاؤنس 14 ہزار روپے سے بڑھا کر ساڑھے 17 ہزار روپے کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ نئے مالی سال 2021-2022 میں عوام کو 682 ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گئی۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے مالی سال 22-2021 کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کردیا۔ بجٹ کا کل حجم 8 ہزار 487 ارب روپے ہے۔
ائندہ مالی سال کے بجٹ میں وفاقی ترقیاتی بجٹ کا حجم 900 ارب روپے، دفاع کیلئے 1373 ارب ، سود کی ادائیگیوں کیلئے 3 ہزار 60 ارب، تنخواہوں اور پنشن کیلئے 160 ارب اور صوبوں کو این ایف سی کے تحت ایک ہزار186 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
دفاع کیلئے 1373 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ امن عامہ کیلئے 178 ارب، ماحولیاتی تحفظ کیلئے 43 کروڑروپے، صحت کیلئے 28 ارب، تفریح ،ثقافت اور مذہبی امورکیلئے 10 ارب مختص کیے ہیں۔
بجٹ دستاویز کے مطابق سود کی ادائیگیوں کیلئے 3 ہزار 60 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
بجٹ دستاویز کے مطابق صوبوں کو این ایف سی کے تحت ایک ہزار186 ارب روپے دیئے جائیں گے۔ کورونا اورہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے 100 ارب روپے مختص کیے جائیں گے۔
بجٹ دستاویز کے مطابق تنخواہوں اور پنشن کیلئے 160 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 19 گھنٹے قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 2 دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- ایک دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 دن قبل

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 2 دن قبل

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 2 دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 19 گھنٹے قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 2 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 33 منٹ قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 40 منٹ قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 21 منٹ قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- ایک دن قبل






