اسلام آباد: وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ تنخواداروں پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا۔

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ تنخواداروں پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان، وفاقی وزرا اور تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی موجود ہیں۔وفاقی وزیر کی بجٹ تقریر شروع ہوتے ہی اپوزیشن ارکان نے اسمبلی میں شور شرابا شروع کردیا۔
بجٹ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا یہ تیسرا بجٹ پیش کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ہم معیشت کے بیڑے کو کئی طوفانوں سے نکال کر ساحل تک لے آئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں خراب معیشت ورثت میں ملی ، مشکل حالات کا بہادری سے مقابلہ کیا ، کامیابی وزیراعظم کی مثالی قیادت کے بغیر ممکن نہیں تھی ۔ ترقی کی طرف رواں دواں ہیں، ہمیں قرضوں کی وجہ سے دیوالیہ کا سامنا تھا ، ماضی کی تمام ادائیگیاں ہمیں کرنی پڑی ورنہ ملک دیوالیہ ہوجاتا ۔
انہوں نے مزید کہاکہ ماضی میں کسی حکومت کو ایسا ملک کا حال نہیں ملا ، ، معیشت کو مضبوط بنیاد فراہم کر دی گئی ہے ، کورونا اور دیگر مشکلات کا بہادری سے سامنا کیا ، ہمارے اوپر بھاری قرضوں کابوجھ تھا ، 2013 میں زرمبادلہ کے ذخائر 6ارب ڈالر تھے ۔ کرنٹ اکاونٹ خساریہ 20ارب ڈالرکی تاریخی سطح پر تھا ۔ ماضی کی حکومتوں نے قرض لے کر زرمبادلہ کے ذخائر بڑھائے ، ماضی میں شرح نمو 5.5 کا ڈھول پیٹا گیا ۔ بجٹ خسارے کی وجہ سے عدم توازن کا سامناتھا کورونا کی وجہ سے معیشت کو مستحکم کرنے میں وقت لگا ، 20ارب ڈالر کے خسارے کو 800 ملین کے سرپلس میں لے کر آئے ،کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2018ء میں ایک بہت برا چیلنج تھا اس پر قابو پالیا گیا ہے ۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 3 days ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 19 hours ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 3 days ago

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 2 days ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- a day ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 18 hours ago
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 2 days ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 2 days ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 days ago

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 2 days ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- a day ago

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 2 days ago






