اسلام آباد: ملک میں کوروناوائرس سے ایک دن میں مزید 53افراد موت کاشکار ہوگئے۔24گھنٹےمیں ایک ہزار346کیسز بھی ر پورٹ ہوئے۔

نیشنل کنٹرول اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 54 ہزار 474 ہو گئی ہے۔ملک میں 5 لاکھ 10 ہزار 242 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ زیر علاج مریضوں کی تعداد 32 ہزار 265 ہے۔
اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 41 ہزار 934، خیبر پختونخوا میں 68 ہزار 338، سندھ میں 2 لاکھ 50 ہزار 648، پنجاب میں ایک لاکھ 60 ہزار 580، بلوچستان میں 18 ہزار 859، آزاد کشمیر میں 9 ہزار 199 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 916 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 11 ہزار 967 تک پہنچ گئی گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے باعث سب سے زیادہ پنجاب میں 26 اور سندھ میں 21 اموات ہوئیں۔ کے پی میں 4 اور آزاد کشمیر میں 1 مریض کورونا کے باعث انتقال کر گئے۔ مجموعی طور پر پنجاب میں اب تک4 ہزار 880 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 87، خیبر پختونخوا ایک ہزار 952، اسلام آباد میں 478، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 196 اور آزاد کشمیر میں 272 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
دوسری جانب ملک میں کورونا کی ویکسینیشن کا عمل جاری ہے اور پہلے مرحلے میں ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگائی جا رہی ہے۔ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جائے گا۔

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- ایک دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- ایک دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- ایک دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- ایک دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 2 دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 3 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- ایک دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 2 دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 2 دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- ایک دن قبل





