کراچی : سندھ حکومت کی جانب سے سپرہائی وے پرفارم ہاؤسز کے خلاف کارروائی کے دوران سرکاری عملے کو تشدد کا نشانہ بنانےپر حلیم عادل شیخ اور ان کے 70 ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

جی این این کے مطابق گزشتہ روز کراچی میں بقائی یونیورسٹی روڈ سپرہائی وے پر انسداد تجاوزت سیل نے دھاوا بولا اور آپریشن کرتے ہوئے متعدد فارم ہاوسز مسمار کر دیئے۔ پی ٹی آئی رہنما موقع پر پہنچے تو علاقہ مکینوں اور کارکنان کی جانب سے بھرپوراحتجاج کیا گیا، میشنری پر پتھراو کیا، عملے کو زدوکوب بھی کیا گیا۔
حلیم عادل شیخ نے دعویٰ کیا کہ سندھ حکومت نے سیاسی انتقام میں قانونی فارم ہاوسز گرائے۔ جواب پیپلزپارٹی سے بھی فورا آیا، مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کی گئی جسے پی ٹی آئی اپوزیشن لیڈر کےخلاف کارروائی کارنگ دے رہی ہے، سعید غنی نے بھی انکی تائیدکی۔کارروائی کے خلاف متاثرین نے سپرہائی وے کے دونوں ٹریک دوگھنٹوں کے لیے بلاک کر دیئے۔ پولیس سےکامیاب مذکرات کے بعد احتجاج ختم کیا گیا۔
بعدازاں تھانہ میمن گوٹھ میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ سمیت 70 افراد کے خلاف واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ مقدمہ میں کار سرکارمیں مداخلت، جان سے مارنے کی دھمکیاں سمیت دیگر دفعات درج گئیں ، جبکہ اقدام قتل،نقص امن، مالی نقصان پہنچانے، سرکاری ملازمین پر حملے کی دفعات بھی مقدمے میںشامل ہیں۔
دوسری جانب مسمارکیے گئے فارم ہاؤسزکے سکیورٹی گارڈ اورمنیجرکی جانب سے دو مقدمات کیدرخواستیں گڈاپ اورمیمن گوٹھ تھانے میں جمع کرا دی گئیں ۔۔ جس میں وزیراعلی سندھ اورڈائریکٹراینٹی انکروچمینٹطارق دھاریجو ۔ ضلعی انتظامیہ کے عملے اور50 سے زائدپولیس اہلکاروں کو نامزد کیاگیا ہے ۔
کرغزستان کے صدر دوروزہ سرکاری دورے پراسلام آباد پہنچ گئے
- 17 گھنٹے قبل
قومی ٹیرف پالیسی صنعتی پیداوار میں اضافہ کرے گی:وزیراعظم
- 18 گھنٹے قبل
لاہور ہائی کورٹ نے انجینیئر محمد علی مرزا کی ضمانت منظور کرلی
- 17 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی مکمل صحت یاب ہیں، عظمیٰ خان کا جیل میں ملاقات کے بعد پہلا بیان آ گیا
- ایک دن قبل

پی ایس ایل کی پروموشن کیلئے پی سی بی کا برطانیہ میں روڈ ٹرپ کرانے کا فیصلہ
- 2 دن قبل

لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو کم عمر ڈرائیور بچوں کو گرفتار کرنے سے روک دیا
- 2 دن قبل

سعودی شہزادہ عبد اللہ بن فہد بن عبد اللہ بن عبد العزیز بن مساعد انتقال کر گئے
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے کیمبرین پٹرول مقابلے میں حصہ لینے والی ٹیم کی ملاقات
- ایک دن قبل

سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں 2 کارروائیاں، 7 خوارج جہنم واصل
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی کمی
- 18 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا سری لنکا میں طوفان سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس، متعلقہ اداروں کو بھرپور معاونت کی ہدایت
- ایک دن قبل

پنجاب نے پتنگ بازی کی مشروط اجازت دے دی
- 18 گھنٹے قبل



.webp&w=3840&q=75)



.jpg&w=3840&q=75)

