نیویارک : دنیا بھر میں کورونا سے 10 کروڑ63لاکھ43ہزار افراد متاثر جبکہ 23لاکھ 21ہزار سے زائد افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ امریکہ میں 24گھنٹوں میں 2730 اموات جبکہ 1 لاکھ 26ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ویکسین آنے کے بعد بھی دنیا بھر میں کورونا کا قہر کم نہ ہوا۔ دنیا بھر میں کورونا سے 10 کروڑ63لاکھ43ہزار افراد متاثر جبکہ 23لاکھ 21ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔ امریکہ میں مہلک وائرس کے وار جاری ہیں۔ چوبیس گھنٹوں میں دو ہزارسات سو تیس اموات جبکہ ایک لاکھ چھ ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ متاثرین کی مجموعی تعداددو کروڑ75 لاکھ سے تجاوز کرگئی ۔ برازیل میں ایک روز میں 942 اورمیکسیکو میں1496افرادجان کی بازی ہار گئے۔
یورپی ممالک میں قاتل وباء سے 3ہزار پانچ سو باسٹھ افراد جان کی بازی ہار گئے ۔برطانیہ میں 828۔ اٹلی میں تین سو پچاسی ۔جرمنی میں 337۔ پولینڈ میں 283جبکہ فرانس میں ایک سو اکیانوےاموات ہوئیں۔ فرانس ایسٹرازینیکا کورونا ویکسین کی ملک میں استعمال کرنے کی منظوری دینے والا تیسرا ملک بن گیا۔فرانسیسی حکام کا کہنا ہے سب سے پہلے ہیلتھ ورکرز کی ویکسی نیشن کی جائے گی۔
روس میں کورونا وائرس 497 اورساؤتھ افریقہ میں 278 زندگیاں نگل گیا۔جارجیا کے دارالحکومت تبلیسی میں شہری رات کے کرفیو کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے۔سعودی عرب میں کورونا مریضوں میں اضافہ کے بعد پبلک مقامات کو بند کرنے سمیت ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں کو جرمانے اور سزادینے کا عمل شروع کر دیا گیا۔ مغربی آسٹریلیا میں لاک ڈاؤن کے ختم ہونے کے بعد 2 ملین شہریوں نے تفریحی مقامات کا رخ کرلیا۔

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 days ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 3 days ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 2 days ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 3 days ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- a day ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 days ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 days ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 3 days ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- a day ago




