کے ٹو پر موسم بہتر، مقامی کوہ پیماؤں کی مدد سے علی سدپارہ اور ساتھیوں کی تلاش جاری
سکردو: کے ٹو کو سر کرنے کی کوشش میں لاپتہ ہونے والے پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ کوہ پیما علی سد پارہ اور ان کی ٹیم کا سراغ نہ ملا سکا ، آرمی ہیلی کاپٹرز آج دوسرے روز چار مقامی کوہ پیماؤں کی مدد سے سرچ آپریشن کریں گے ۔

جی این این کے مطابق دنیا کی بلند ترین چوٹی کے ٹو پر پاکستانی پرچم لہرانے والے محمد علی سدپارہ گزشتہ دو روز سے لاپتا ہیں، ان کے ساتھ موجود دو غیر ملکی ساتھیوں کا بھی پتہ نہ چل سکا۔
گزشتہ روز آرمی ہیلی کاپٹرز کے ذریعے 7 ہزار میٹر کی بلندی تک لاپتہ کوہ پیماؤں کو تلاش کیا گیا لیکن خراب موسم اور تیز ہواؤں کے باعث سرچ آپریشن میں مشکلات پیش آئیں۔
تاہم دوسرے روز بھی سرچ آپریشن جاری ہے جس کے لیے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر محمد علی سدپارہ اور ساتھیوں کی تلاش کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔
آرمی کے دو ہیلی کاپٹر ریسکیو ٹیم بلترو سیکٹر پہنچ گئے،چار مقامی کوہ پیماؤں کی مدد سے آج دوسرے روز بھی سرچ آپریشن کیا جائے گا،تاہم آج باقاعدگی سے زمینی اور فضائی آپریشن شروع کئے جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کے ٹو کی 8 ہزار بلندی پر آج موسم قدرے بہتر ہے،وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری براہ راست کے ٹو پر ریسکیو آپریشن کی نگرانی کررہے ہیں۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا ہے کہ علی سدپارہ اور دیگر کوہ پیماؤں کی بحفاظت واپسی کے لیے آپریشن جاری ہے جبکہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں محمد علی سدپارہ پاکستان کے قابل فخر ہیرو ہیں ان کی تلاش اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- a day ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 3 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 days ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 days ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 days ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 2 days ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 3 days ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 3 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- a day ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- a day ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 days ago





