جی این این سوشل

پاکستان

9 مئی کی پرتشدد کارروائیوں کی مذمت کرتے ہیں،امریکہ

ہم پر تشددکارروائیوں کی مخالفت اور جائز طریقے سے آزادی اظہار کی حمایت کرتے ہیں، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

پر شائع ہوا

کی طرف سے

9 مئی کی پرتشدد کارروائیوں کی مذمت کرتے ہیں،امریکہ
9 مئی کی پرتشدد کارروائیوں کی مذمت کرتے ہیں،امریکہ

ترجمان  امریکی خارجہ کے نمائندہ متیو ملر نے کہا کہ ہم 9 مئی کو پاکستان میں واقع ہونے والی پرتشدد کارروائیوں اور توڑ پھوڑ کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ احتجاج پرامن طریقے سے کیا جانا چاہئے۔ ہم پر تشددکارروائیوں کی مخالفت اور جائز طریقے سے آزادی اظہار کی حمایت کرتے ہیں۔قانون کی سختی سے عملداری ہونی چاہیے، حکومتوں کو پرتشدد واقعات سے رول آف لاء کے مطابق نمٹنا چاہیے۔

میتھو ملر نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام نے دہشت گردوں کے حملوں کا سنگین نقصان اٹھایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے مشترکہ مفاد میں علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنا ہے اور ہم پاکستان کے مختلف اداروں کے ساتھ شراکت داری کرتے ہیں۔

پاکستان

ڈی آئی خان میں رورل ہیلتھ سینٹر پر حملہ،دو لیڈی ہیلتھ ورکرز اور دو بچوں سمیت 5 افراد شہید

سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ 2 اہلکار شہید ہوگئے، آئی ایس پی آر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈی آئی خان میں  رورل ہیلتھ سینٹر پر حملہ،دو لیڈی ہیلتھ ورکرز اور دو بچوں سمیت 5 افراد  شہید

ڈی آئی خان میں دہشت گردوں نے رورل ہیلتھ سینٹر پر فائرنگ کرکے دو لیڈی ہیلتھ ورکرز اور دو بچوں سمیت 5 شہریوں کو شہید کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ 2 اہلکار شہید ہوگئے

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں گزشتہ رات دہشتگردوں نے رورل ہیلتھ سینٹر پر بزدلانہ حملہ کیا اور نہتے اسٹاف پر گولیاں چلا دیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے حملے میں دو لیڈی ہیلتھ ورکرز، دو بچے اور ایک سکیورٹی گارڈ شہید ہوگیا۔ سکیورٹی فورسز نے بروقت آپریشن کیا اور فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں فورسز کی موثر کارروائی کے سبب تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے، شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران نائب صوبیدار محمد فاروق اور سپاہی محمد جاوید اقبال نے جام شہادت نوش کیا۔

پاک فوج کے مطابق 44 سالہ نائب صوبیدار محمد فاروق شہید کا تعلق ضلع نارووال سے ہے، شہادت کے رتبے پر فائز ہونے والے نائب صوبیدار محمد فاروق شہید نے 25 سال تک دفاع وطن کا مقدس فریضہ سر انجام دیا، نائب صوبیدار محمد فاروق شہید نے سوگواران میں اہلیہ، دوبیٹیاں اور دو بیٹے چھوڑے۔

اسی طرح ضلع خانیوال سے تعلق رکھنے والے سپاہی محمد جاوید اقبال شہید کی عمر 23سال ہے، سپاہی محمد جاوید اقبال شہید نے 3 سال تک پاک فوج میں خدمات سر انجام دیں، سپاہی محمد جاوید اقبال شہید نے سوگواران میں والدین اور بہن بھائی چھوڑے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں موجود کسی بھی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، معصوم شہریوں بالخصوص خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانے والے اس گھناوٴنے اور بزدلانہ فعل کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ملک بھر میں 9 ویں محرم الحرام کے جلوس مقررہ راستوں کی جانب گامزن

لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ، راولپنڈی سمیت دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں جلوسوں، مجالس اور عزاداری کا سلسلہ جاری ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک بھر میں 9 ویں محرم الحرام کے جلوس مقررہ راستوں کی جانب  گامزن

ملک بھر میں نواسہ رسول حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کی یاد میں 9 ویں محرم الحرام کے جلوس مقررہ راستوں کی جانب گامزن ہیں۔

لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ، راولپنڈی سمیت دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں جلوسوں، مجالس اور عزاداری کا سلسلہ جاری ہے، عزاداروں کی جانب سے نوحہ خوانی اور سینہ کوبی بھی کی جا رہی ہے، جلوس کے راستوں پر عزاداروں کے لئے سبیلوں اور لنگر حسینی کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، سکیورٹی خدشات کے پیش نظر مختلف شہروں میں جلوس کے راستوں پر موبائل فون سروس بھی جزوی طور پر معطل ہے۔

لاہور میں 9 ویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس پانڈو سٹریٹ اسلام پورہ سے برآمد ہوگیا جو کہ روایتی راستوں اسلام پورہ بازار، سیکرٹریٹ اور پرانی انارکلی سے ہوتا ہوا خیمہ سادات پر اختتام پذیر ہوگا۔ جلوس کے راستوں پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، علاقے میں واک تھرو گیٹس لگا دیئے گئے جبکہ خار دار تاریں، کنٹینر اور بیریئر لگا کر جلوس کی آمد گاہ اور راستے کو سیل کر دیا گیا۔

اسلام آباد میں 9 ویں محرم کا جلوس امام بارگاہ اثناء عشری جی سکس سے برآمد ہوگا، جلوس مقررہ راستوں سے گزر کر امام بارگاہ پہنچ کر ہی اختتام پذیر ہوگا۔جلوس کے راستوں پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، جلوس میں شامل ہونے کیلئے واک تھرو گیٹس لگائے گئے ہیں، مختلف مقامات پر جلوس کی گزرگاہ کے اطراف کے راستوں کو سیل کردیا گیا ہے۔

کراچی میں نومحرم الحرام کا جلوس لیاقت آباد مارٹن کوارٹر سے برآمد ہوا جو کہ مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا کھادر حسینیہ ایرانیہ امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوگا۔ٹریفک پولیس کراچی کے مطابق ایم اے جناح روڈ کو دن میں ٹریفک کیلئے بند کر دیا جائے گا، شہری کوریڈور تھری، سولجر بازار، کشمیر روڈ، پیپلز چورنگی اور شارع قائدین کے متبادل راستے استعمال کر سکیں گے، جلوس کی گزرگاہ اور اطراف کے راستوں میں موبائل فونز سگنل بھی بند رکھے جائیں گے، جلوس کی سکیورٹی پر 7 ہزار سے زائد اہلکار تعینات ہوں گے۔

پشاور میں آج مجموعی طور پر 18 ماتمی جلوس برآمد ہوئے،  شبیہ ذوالجناح کے 2 مرکزی جلوس نکالے گئے ہیں۔پشاور میں  پہلا جلوس صدر امام بارگاہ حسینیہ ہال جبکہ دوسرا جلوس امام بارگاہ قمربنی ہاشم علی کالونی سٹی سے برآمد ہوا، عزادار زنجیر زنی اور سینہ کوبی کر رہے ہیں، امام بارہ حسینیہ ہال کے عزادارنماز ظہر فوارہ چوک میں ادا کرینگے، جلوس مقررہ راستوں سے ہو کر اپنی امام بارگاہوں پراختتام پذیرہوں گے۔

جلوس کیلئے شہر بھر میں سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں، مجموعی طور پر 14 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہیں، صدر اور اندرون شہر مکمل طور پر سیل رہے گا جبکہ موبائل فون سروس بھی جزوی طور پر معطل ہے۔

کوئٹہ میں 9 ویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ ناصرالعزا سے شروع ہوگیا جو کہ واپس آ کر وہیں اختتام پذیر ہوگا۔جلوس کی سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، جلوس کے دوران امام بارگاہ جانیوالے راستوں کو سیل کر دیا جائے گا، پولیس، ایف سی اور دیگر فورسز کے 5 ہزار اہلکار 9 اور 10 محرم کی سکیورٹی کے معمور ہوں گے، سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر شہر میں موبائل فون سروس معطل ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزکراچی میں 8 محرم کا مرکزی جلوس اپنی منزل حسینیہ ایرانیاں کھارادر پہنچ کر اختتام پذیر ہوا، جلوس کے راستوں پر سخت سکیورٹی انتظامات، گلیاں اور راستے سیل کئے گئے، ایم اے جناح روڈ، کوریڈور تھری اور صدر کے مختلف مقامات پر کنٹینرز رکھ کر راستے بند رکھے گئے، شہر میں آج اور کل بھی گرین لائن اور اورنج لائن بس سروس معطل رہے گی۔

لاہور میں بھی 8 ویں محرم کا جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا بلاک سیداں میں اختتام پذیر ہوا، جلوس کی گزر گاہوں پر سکیورٹی ہائی الرٹ رہی، 5 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان کی عمان کی مسجد میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت

مسقط دہشتگردی میں 4 پاکستانی شہری جاں بحق اور 30 زخمی ہوئے، ترجمان دفتر خارجہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کی عمان کی مسجد میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ عمان کی مسجد میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہیں۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان میں ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے تصدیق کی ہے کہ مسقط دہشتگردی میں 4 پاکستانی شہری جاں بحق اور 30 زخمی ہوئے۔ واقعے میں چار پاکستانیوں کی شہادت اور متعدد کے زخمی ہونے پر اظہار افسوس کیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستانی سفارتخانے نے پاکستانی کمیونٹی کی سہولت کیلئے ہیلپ لائن قائم کردی ہے۔ پاکستانی سفیرعمران علی نےمقامی اسپتالوں میں زخمی پاکستانی شہریوں کی عیادت کی، شہداء کے جسد خاکی وطن واپس لانے پاکستانی سفارتخانہ عمانی حکام سے رابطے میں ہیں،  پاکستان نے عمانی حکام کو واقعے کی تحقیقات کیلئے ہر ممکن مدد کی پیشکش کی ہے۔

 عرب میڈیا کے مطابق واقعہ مسقط کے علاقے وادی الکبیر میں امام علی مسجد میں پیش آیا، جہاں مجلس عزا جاری تھی اور 700 سے زائد افراد موجود تھے، مسجد میں زیادہ تر پاکستانی کمیونٹی کے افراد تھے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ سکیورٹی حکام اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا تاہم حملہ آوروں کی تعداد اور ہلاکت سے متعلق معلومات حاصل نہیں ہوسکیں۔ فورس نے مشرقی مسقط کی مسجد میں ابتدائی طور پر چار ہلاک اور متعدد زخمی ہونے کی اطلاع دی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll