Advertisement
علاقائی

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش وقفے وقفے سے جاری ، موسم خوشگوار

بارش کے باعث مختلف علاقوں کے فیڈرز ٹرپ کر گئے جس کے باعث بجلی غائب ہو گئی

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر جولائی 20 2024، 9:43 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش وقفے وقفے سے جاری ، موسم خوشگوار

کراچی : کراچی کے مختلف علاقوں میں ہفتہ کو کہی ہلکی اور کہی تیز بارش ہوئی جس سے کئی روز سے جاری شدید گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہوگیا۔

کراچی کے مختلف  علاقوں جن  میں بارش ہوئی ان میں ڈیفنس، کلفٹن، گلشن حدید، لانڈھی، کورنگی، قائد آباد اور دیگر شامل ہیں۔

بارش کے باعث مختلف علاقوں کے فیڈرز ٹرپ کر گئے جس کے باعث بجلی غائب ہو گئی ۔ 

شہری بجلی اور بارش کے باعث شدید پریشانی کا شکار ہوئے ۔ 

Advertisement