جی این این سوشل

پاکستان

سپریم کور ٹ نے سہ ماہی کارکردگی کی رپورٹ جاری کردی

سپریم کورٹ کی سہ ماہی رپورٹ میں شوکت عزیز صدیقی کو شفاف ٹرائل نہ دینے کے عوض نوٹس لے لیا گیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سپریم کور ٹ نے  سہ ماہی کارکردگی کی رپورٹ جاری کردی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے 17 دسمبر 2023 تا 31 مارچ 2024 تک کارکردگی رپورٹ جاری کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق تین ماہ میں سپریم کورٹ نے 30 مرتبہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے عدالتی کارروائی براہ راست نشر کی، اصول طے کیا کوئی جج استعفی دے کر احتساب سے راہ فرار اختیار نہیں کر سکتا۔

سپریم کورٹ کی سہ ماہی رپورٹ میں شوکت عزیز صدیقی کو شفاف ٹرائل نہ دینے کے عوض نوٹس لے لیا گیا ۔ 

رپورٹ میں ذولفقار علی بھٹو ریفرنس پر سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا ۔ 

دنیا

غزہ: اسرائیلی فوج کی پناہ گزینوں پر بمباری جاری، مزید 40 فلسطینی شہید

جبالیا کیمپ پر اسرائیلی بمباری سے فلسطینی صحافی بیوی بچوں سمیت شہید ہوئے، میڈیا رپورٹ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غزہ: اسرائیلی فوج کی پناہ گزینوں پر بمباری جاری، مزید 40 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی فوج کی فلسطینی پناہ گزینوں پر بمباری جاری ہے ، تازہ بمباری کے نتیجے میں مزید 40 فلسطینی شہید ہو گئے جبکہ درجنوں زخمی بھی ہو ئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جبالیا کیمپ پر اسرائیلی بمباری سے فلسطینی صحافی بیوی بچوں سمیت شہید ہوئے۔ غزہ میں لوگوں کے اجتماع پر اسرائیل نے فضائی حملہ کیا، شمالی غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے ایک ہی خاندان 2 افراد شہید ہو گئے۔

علاوہ ازیں نصیرات پناہ گزین کیمپ کے رہائشی ٹاور پر اسرائیل کے حملے میں صحافی کیمرہ مین زخمی ہو گیا ، عرب میڈیا نے بتایا کہ اسرائیلی بربریت سے 38 ہزار 919 فلسطینی شہید اور 89 ہزار 622 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر حملے کا بھی دعویٰ کیا ہے حزب اللہ کے مسلح گروپ نے شمالی اسرائیل میں جوابی کارروائی کے دوران توپ خانے کو نشانہ بنایا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

حکومت آئی پی پیز معاہدوں کی وجہ سے 750 روپے فی یونٹ بجلی خرید رہی ہے، سابق وزیر تجارت

حکومت کول پاور پلانٹس سے اوسطاً 200 روپے فی یونٹ بجلی خرید رہا ہے جبکہ سولر اور ونڈ پاور پلانٹس سے فی یونٹ 50 سے زائد میں خریدا جارہا ہے، گوہر اعجاز

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت آئی پی پیز معاہدوں کی وجہ سے  750 روپے فی یونٹ بجلی خرید رہی ہے، سابق وزیر تجارت

سابق وزیر تجارت گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ حکومت آئی پی پیز معاہدوں کی وجہ سے ایک پاور پلانٹ سے 750 روپے فی یونٹ بجلی خرید رہی ہے۔

گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ میں نے ڈیٹا شیئر کرکے چالیس خاندانوں کے خلاف آواز اٹھائی کہ ان سے ملک کو بچایا جائے، حکومت کول پاور پلانٹس سے اوسطاً 200 روپے فی یونٹ بجلی خرید رہا ہے، سولر اور ونڈ پاور پلانٹس سے فی یونٹ 50 سے زائد میں خریدا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ تمام پاور پلانٹس 20 فیصد سے کم کپیسٹی پر چل رہے ہیں، ان آئی پی پیز کو 1.95 ٹریلین روپے کی ادائیگیاں ہوچکی ہے اور بقایا 160 ارب روپے کی تصدیق ہورہی ہے، حکومت ایک ایسے پاور پلانٹ کو 150 ارب روپے ادا کررہی ہے جس کا لوڈ فیکٹر 15 فیصد سے کم ہے۔

سابق وزیر تجارت کا کہنا تھا کہ حکومت ایک ایسے پاور پلانٹ کو 140 ارب روپے ادا کررہی ہے جس کا لوڈ فیکٹر 15 فیصد ہے، ایک ایسے پاور پلانٹ کو 120 ارب روپے ادا کررہی ہے جو 17 فیصد لوڈ فیکٹر پر چل رہا ہے، حکومت 22 فیصد لوڈ پر چلنے والے پلانٹ کو 100 ارب روپے ادا کررہی ہے۔

گوہر اعجاز نے کہا کہ حکومت تین پاور پلانٹس کو 370 ارب روپے ادا کررہی ہے جو 15 فیصد لوڈ فیکٹر پر چل رہے ہیں، حل صرف ایک ہی ہے" نو کپیسٹی پیمنٹس"، آئی پی پیز کو صرف بجلی کے پیداوار کی رقم ادا کی جائے، آئی پی پیز کے ساتھ بھی دیگر کاروبار کی طرح سلوک کیا جائے۔

گوہر اعجازکا مزید کہنا تھا کہ آئی پی پیز میں 52 فیصد حکومت کے اور 28 فیصد پاکستانی پرائیویٹ سیکٹر کے ہیں ، ہم 60 روپے فی یونٹ ان کرپٹ معاہدوں کی وجہ سے ادا کرتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کا اجلاس ایک بار پھر ملتوی

وزیر اعظم شہباز شریف نے کل سی سی آئی کا اجلاس طلب کیا تھا، لیکن وزیراعظم اور دیگر ارکان کی مصروفیات کی وجہ سے اجلاس ملتوی کر دیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کا اجلاس ایک بار پھر ملتوی

لاہورـ: مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کا اجلاس ایک بار پھر ملتوی ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کل سی سی آئی کا اجلاس طلب کیا تھا، لیکن وزیراعظم اور دیگر ارکان کی مصروفیات کی وجہ سے اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کی نئی تاریخ کا جلد اعلان کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 10 جولائی کو بھی سی سی آئی کا اجلاس ملتوی کیا گیا تھا۔

کل کے ملتوی ہونے والے اجلاس میں کئی اہم امور پر غور و خوض کیا جانا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سی سی آئی کے اجلاس کی نئی تاریخ کا جلد اعلان کیا جائے گا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll