محسن نقوی کی گورنر خیبر پختونخوا کو قیام امن کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی
دونوں رہنماؤں کے درمیان صوبے کی مجموعی صورتحال خاص طور پر کرم کے حالیہ واقعات پر تفصیلی گفتگو ہوئی


محسن نقوی کی گورنر خیبر پختونخوا کو قیام امن کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی
اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی کو صوبے میں امن و امان کی بحالی کے لیے ہر ممکن تعاون کا یقین دہانی کرا دی ہے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان صوبے کی مجموعی صورتحال، خاص طور پر کرم کے حالیہ واقعات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کرم میں اراضی کے تنازع پر ہونے والے جھگڑے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ بعض عناصر نے اس تنازع کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا ہے جس سے صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت امن کی بحالی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گی۔
محسن نقوی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بھی صورتحال کو قابو کرنے کے لیے موثر اقدامات کیے ہیں اور امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں امن و امان کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
دوسری جانب گورنر خیبر پختونخوا نے وفاقی حکومت کی جانب سے ملنے والے تعاون پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ صوبے میں امن و امان کی بحالی کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 3 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- ایک دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 3 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 دن قبل




