عدالت کی مقتول صحافی نصر اللہ گڈانی کے اہلخانہ کو تحفظ فراہم کرنے کی ہدایت
سندھ ہائی کورٹ کا 4 ماہ گزر جانے کے باوجود کیس کا چالان پیش نہ کرنے پر پولیس کو وضاحت پیش کرنے کا بھی حکم


گھوٹکی کے صحافی نصراللہ گڈانی قتل کیس میں مقتول کی والدہ کی تحفظ فراہمی کی درخواست پر سندھ ہائی کورٹ نے پولیس کو مقتول صحافی کے اہلخانہ کو تحفظ فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔
21 مئی کو گھوٹکی میں قتل ہونے والے صحافی نصر اللہ گڈانی کی والدہ نے تحفظ کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
اس حوالے سے آج سندھ ہائیکورٹ میں صحافی نصر اللہ گڈانی قتل کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) گھوٹکی سے رپورٹ طلب کرلی اور 4 ماہ گزر جانے کے باوجود کیس کا چالان پیش نہ کرنے پر عدالت نے پولیس کو وضاحت پیش کرنے کا حکم دیا اور پولیس حکام سے 7 روز میں تحریری جواب طلب کرلیا۔
دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل ایڈووکیٹ صلاح الدین پہنور نے مؤقف اپنایا کہ نصر اللہ گڈانی کو 4 ماہ قبل قتل کیا گیا، 4 ماہ گزر جانے کے باوجود بھی ملزمان کے خلاف چالان پیش کیا گیا اور نہ رپورٹ۔ ملزم ہر پیشی پر سیکڑوں افراد کے ہجوم میں پیشی پر آتے ہیں جس سے سائلین اور وکلا کا عدالت میں داخلہ مشکل ہوجاتا ہے۔
انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ مقتول صحافی کے اہلخانہ کو مسلسل ہراساں کیا جارہا ہے، تحفظ فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔
درخواست گزار کے وکیل کا مؤقف سننے کے بعد سندھ ہائی کورٹ نے پولیس کو مقتول صحافی کے اہلخانہ کو تحفظ فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔
یاد رہے کہ 21 مئی کو صحافی نصر اللّٰہ گڈانی میرپور ماتھیلو میں فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے جس کے بعد انہیں رحیم یار خان لے جایا گیا تھا تاہم طبعیت نہ سنبھلنے پر انہیں کراچی کے نجی اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ علاج کے دوران دم توڑ گئے تھے۔

اداکارہ حمیرا اصغر کی موت: پولیس نے موبائل فونز اور لیپ ٹاپ کا ڈیٹا حاصل کرلیا
- 13 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی قافلہ لاہور پہنچ گیا، 4 کارکن گرفتار
- 9 گھنٹے قبل

ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کا نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان، نعرہ ہوگا ’جئے عوام‘
- 13 گھنٹے قبل

امریکی اڈے دوبارہ نشانے پر آ سکتے ہیں، ایران کی امریکا کو دو ٹوک تنبیہ
- 12 گھنٹے قبل

عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ، 9 مئی کیسز میں مقدمات زیر غور
- 11 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی قیادت کا قافلہ لاہور پہنچ گیا
- 11 گھنٹے قبل

تبدیلی آنی چاہیے، مگر پی ٹی آئی کے اندر سے: مولانا فضل الرحمان
- 13 گھنٹے قبل

یوٹیوب چینلز کی بندش: عدالت نے مزید 5 صحافیوں کے چینلز کھولنے کا حکم دے دیا
- 9 گھنٹے قبل

بلوچستان میں دہشت گردی میں 45 فیصد اضافہ، چھ ماہ میں 257 افراد جاں بحق: محکمہ داخلہ
- 10 گھنٹے قبل

فرانس: شوہر اپنی بیوی کو ہائی وے پر چھوڑ کر 300 کلومیٹر آگے نکل گیا
- 10 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا بڑا اقتصادی فیصلہ: یورپی یونین اور میکسیکو پر 30 فیصد تجارتی ٹیکس کا اعلان
- 10 گھنٹے قبل
اداکارہ حمیرا علی کے چچا محمد علی نے اہم انکشافات کر دئیے
- 13 گھنٹے قبل