گریڈ 17 کے علی امیر شاہ کو ایڈیشنل ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل تعینات کردیا گیا جہاں ان کی تعیناتی پنجاب سول سرونٹس ایکٹ 1974 کی شق 9 کے تحت کی گئی ہے


اڈیالہ جیل میں سپریٹنڈٹ سمیت تین نئے جیل افسران تعینات کر دیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق سابقہ افسران کو عہدوں سے ہٹائے جانے کے بعد تین افسران کو اڈیالہ جیل میں تعینات کردیا گیا ہے۔
گریڈ 17 کے علی امیر شاہ کو ایڈیشنل ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل تعینات کردیا گیا جہاں ان کی تعیناتی پنجاب سول سرونٹس ایکٹ 1974 کی شق 9 کے تحت کی گئی ہے۔
گریڈ 17 کے سبطین شاہ کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو اڈیالہ جیل تعینات کر دیا گیا جبکہ گریڈ 16 کی خاتون آفیسر زیب النسا کو لیڈی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل تعینات کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ جیل خانہ جات نے افسران کے تقرر و تبادلوں کیلئے حکم جاری کر دیا ہے ، اس نوٹیفکیشن کے مطابق تینوں افسران نے فوری طور پر نئی تعیناتیوں کا چارج سنبھال لیا ہے۔
واضح رہے کہ سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حراست میں لیا تھا اور جیل میں بانی پی ٹی آئی کی سہولت کاری کے الزام میں انہیں لاہور کے جیل ڈائریکٹوریٹ میں منتقل کردیا گیا تھا۔
اس کے بعد ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ اور ان کے دو نائب کے ساتھ ساتھ مذکورہ جیل کے سات وارڈنز کا بھی تبادلہ کردیا گیا تھا۔

چین میں گورنر سندھ کی اہم ملاقات، CPEC، سیکیورٹی اور اقتصادی تعاون پر تفصیلی گفتگو
- 4 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی دوحہ میں امیر قطر سے ملاقات، اسرائیلی حملے پر قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار
- 8 گھنٹے قبل

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران کشتیوں کے 3 حادثے، 8 جاں بحق، 67 افراد کو بچا لیا گیا
- 2 گھنٹے قبل

بلوچستان: پشین میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک
- 7 گھنٹے قبل
پنجاب میں 15 ستمبر سے HPV ویکسینیشن مہم کا آغاز، پسماندہ علاقوں میں خصوصی انتظامات
- 8 گھنٹے قبل

پاکستانی خواتین کوہ پیماؤں کی تاریخی کامیابی: 5,400 میٹر بلند بری لا چوٹی سر کر لی
- 4 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ کا وزارت داخلہ کو خط: ریٹائرڈ ججز اور بیواؤں کو سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت
- 4 گھنٹے قبل

چیٹ جی پی ٹی کی چیٹ جی پی ٹی سے بات ہوتی ہے تو کیا ہوتا ہے؟
- 8 گھنٹے قبل
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 4100 روپے سستا
- 9 گھنٹے قبل

ایشیا کپ: بنگلادیش کا ہانگ کانگ کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ
- 6 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف قطر کا دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے
- 4 گھنٹے قبل

اسٹیٹ بینک: ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 2.14 کروڑ ڈالر کا اضافہ
- 4 گھنٹے قبل