جی این این سوشل

علاقائی

ایبٹ آباد : بارش کا پانی ایوب میڈیکل کمپلیکس کے گراؤنڈ فلور میں داخل

ایوب میڈیکل کمپلیکس میں گراؤنڈ فلور میں مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ایبٹ آباد  :  بارش  کا پانی ایوب میڈیکل کمپلیکس کے گراؤنڈ فلور میں داخل
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ایبٹ آباد میں موسلا دھار بارش کا پانی ایوب میڈیکل کمپلیکس کے گراؤنڈ فلور میں داخل ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایوب میڈیکل کمپلیکس کے ایمرجنسی پارکنگ ویٹنگ ایریا میں بھی پانی موجود جبکہ بارش سے ایبٹ آباد منڈیاں کاکول روڈ سپلائی کی آبادیوں میں بھی بارش کا پانی داخل ہو گیا ہے۔

ایبٹ آباد کی شہری آبادیوں میں نکاسی آب کے نالوں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے ایبٹ آباد کی سڑکیں گلیاں زیر آب آ گئی ہیں ، ایوب میڈیکل کمپلیکس میں گراؤنڈ فلور میں مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ایبٹ آباد کی اکثر آبادیوں کے گھروں میں بھی بارشی پانی داخل ہو گیا ہے جبکہ اسمال انڈسٹریز اسٹیٹ کی فیکٹریوں میں بھی بارش کا پانی داخل جس سے کروڑوں کا نقصان ہوا ہے۔

جرم

کارساز حادثہ کی ملزمہ نتاشہ کیخلاف ایک اور مقدمہ درج

ملزمہ کے پیشاب کے نمونوں میں منشیات کی موجودگی کی تصدیق ہونے کے بعد یہ مقدمہ بہادرآباد تھانے میں درج کیا گیا، پولیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کارساز حادثہ کی ملزمہ نتاشہ کیخلاف ایک اور مقدمہ درج

کراچی: کارساز روڈ پر ہونے والے ٹریفک حادثے میں باپ بیٹی کو کچل کر مارنے والی ملزمہ نتاشا کے خلاف منشیات کے استعمال کا ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمہ کے پیشاب کے نمونوں میں منشیات کی موجودگی کی تصدیق ہونے کے بعد یہ مقدمہ بہادرآباد تھانے میں درج کیا گیا ہے۔ میڈیکل رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملزمہ کے جسم میں میتھ فیٹامائن (آئس) پایا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق کارساز حادثے کی ملزمہ کے خلاف ایک اور مقدمہ بہادرآباد تھانے میں درج کیا گیا ہے، مقدمہ سرکار کی مدعیت میں ملزمہ کی ایم ایل او رپورٹ کی بنیاد پر درج کیا گیا ہے۔

اس سے قبل ملزمہ کے خلاف قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جا چکا ہے۔ تاہم منشیات کے استعمال کی تصدیق کے بعد اب اس کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ایل پی جی کی قیمت میں مزید اضافہ

 گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت اب 2,879.10 روپے ہو جائے گی، جو اگست میں 2,796.56 روپے تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایل پی جی کی قیمت میں مزید اضافہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ہفتے کے روز ستمبر 2024 کے لیے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔

اس نئے اقدام نے پہلے ہی آسمان چھوتی مہنگائی کا شکار عوام پر مزید مالی بوجھ ڈال دیا ہے ۔ ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 6.99 روپے کا اضافہ ہوا، جس سے معیاری گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 82.54 روپے کا اضافہ ہوا۔


 گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت اب 2,879.10 روپے ہو جائے گی، جو اگست میں 2,796.56 روپے تھی۔

واضح رہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم ستمبر 2024 سے ہو گا۔



پڑھنا جاری رکھیں

موسم

کراچی : ایئرپورٹ حکام کی طیاروں کومحفوظ مقامات پر پارکنگ کی ہدایت

ہدایات میں گراؤنڈ ہینڈلنگ، ائیرپورٹ پر کام کرنے والی ائیر لائنز اور جنرل ایویشن ایریا کی جانب سے ایویشن کمپنیوں کو چوکس رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کراچی : ایئرپورٹ حکام کی  طیاروں کومحفوظ مقامات پر پارکنگ کی ہدایت

کراچی : شہر قائد میں ہونے والی طوفانی بارشوں کے باعث ایئرپورٹ حکام نے نئی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
بارشوں کے باعث صورتحال سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی کے تحت ایئرپورٹ حکام نے ٹاسک فورس تشکیل دیتے ہوئے ہدایات جاری کر دی ہیں۔

ہدایات میں گراؤنڈ ہینڈلنگ، ائیرپورٹ پر کام کرنے والی ائیر لائنز اور جنرل ایویشن ایریا کی جانب سے ایویشن کمپنیوں کو چوکس رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

ایئرپورٹ حکام نے طیاروں کی محفوظ مقامات پر پارکنگ کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ایویشن کمپنیاں اپنے تمام اثاثہ جات کی حفاظت کا مناسب بندوبست کریں

ایئرپورٹ حکام کے مطابق ایئرپورٹ پر پارک تمام طیاروں کو کسی بھی حادثے سے محفوظ رکھنے کی ذمہ داری مینیجر ایئرسائیڈ ایریا پر ہو گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll