بل کا مقصد اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2015 میں ترامیم کرنا ہے، صدر مملکت نے بل کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی


صدر مملکت آصف علی زرداری نے اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی۔
بل کا مقصد اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2015 میں ترامیم کرنا ہے، صدر مملکت نے بل کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی۔
واضح رہے کہ ترمیمی بل کے مطابق اسلام آباد بلدیاتی انتخابات ایکٹ میں یونین کونسل کی سطح پر منتخب نمائندوں کی تعداد بڑھائی گئی ہے۔
یونین کونسل میں چیئرمین و وائس چیئرمین کے علاوہ 9 ممبرز یونین کونسل بھی منتخب کئے جائیں گے، نئی ترمیم کے تحت یونین کونسل سطح پر ایک کسان یا مزدور، ایک اقلیت اور ایک نوجوان بھی منتخب کیا جائے گا جبکہ تین خواتین بھی منتخب کی جائیں گی۔
اس سے پہلے یونین کونسل میں صرف چیئرمین و وائس چیئرمین کے عہدے تھے، تاہم، اب ترمیم کے مطابق موجودہ بل میں چیئرمین و وائس چیئرمین کے ساتھ ساتھ 15 مزید نمائندے بھی منتخب ہوں گے۔
بل کے مطابق جنرل سیٹوں پر امیدواروں کا انتخاب براہ راست ہوگا، جنرل کونسل کے امیدواروں کا انتخاب خفیہ رائے شماری کے ذریعے کیا جائے گا، انتخابی عمل کی تکمیل کے بعد یونین کونسل کا سیکرٹری اجلاس بلائے گا، سیکرٹری اجلاس میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کا انتخاب کیا جائے گا۔

کرپٹو کرنسی کی تاریخ کی سب سے بڑی چوری
- a day ago

ہانگ کانگ سپر سکسز: پاکستان نے بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی
- a day ago

نوشکی: مسلح افرادکی گرلز ڈگری کالج میں فائرنگ، تین طالبات زخمی
- 4 days ago

پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار
- 2 days ago

پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار
- 2 days ago
نوشہرہ میں فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنرمانسہرہ زخمی
- 34 minutes ago

سرگودھا ریجن پولیس کے 8 شہداء کے ورثاء میں پلاٹوں کے کاغذات تقسیم
- 20 hours ago

لام فیشن ویک تمام ترجلوے اور رنگینیاں بکھیرتا اختتام پذیر
- 4 days ago

ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- an hour ago

گلوکار جبران راحیل کی عالمی سطح پر کامیابیاں، بطور پلے بیک سنگر بھی مداحوں کے دل جیت لیے
- 4 days ago

پاکستان، سنگاپور کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار
- a day ago

اسپین: دو تیز رفتار ٹرینوں میں خوفناک تصادم، 68 افراد ہلاک
- 2 days ago







