جی این این سوشل

پاکستان

وزیر خزانہ کی پورٹ قاسم الیکٹرک پاور کمپنی کے وفد سے ملاقات

توانائی پیدا کرنے والوں کو ادائیگیوں اور بروقت ادائیگیوں میں حائل مسائل کو حل کرنے پر غور  ہوا، منصوبوں کومقامی کوئلے پر چلانے کے لئے تبدیل کرنے کی تکنیکی اور مالی فزیبلٹی سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال   کیا گیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیر خزانہ  کی  پورٹ قاسم الیکٹرک پاور کمپنی کے وفد سے  ملاقات
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو سینیٹر محمد اورنگزیب نے پورٹ قاسم الیکٹرک پاور کمپنی سے ملاقات کی ہے۔  

تفصیلات کےمطابق پورٹ قاسم الیکٹرک پاور کمپنی  کے وفد کی قیادت پاور چائنا ریسورسز کے صدر یانگ تیانیو نے کی ،   ملاقات میں توانائی کے شعبے سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، پائیدار اور موثر توانائی کے حل کے لئے پاکستانی اور چینی کمپنیوں کے مابین مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور  دیا گیا۔ 

توانائی پیدا کرنے والوں کو ادائیگیوں اور بروقت ادائیگیوں میں حائل مسائل کو حل کرنے پر غور  ہوا، منصوبوں کومقامی کوئلے پر چلانے کے لئے تبدیل کرنے کی تکنیکی اور مالی فزیبلٹی سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال   کیا گیا۔ 

 وزیر خزانہ  محمد اورنگزیب نے توانائی کے شعبے کو فروغ دینے کے لئے حکومت کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ  کرتے ہوئے کہا پاکستان کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں پی کیو ای پی سی کا کردار اہم ہے ، حکومت اس منتقلی کو آسان بنانے کے لئے متعدد اقدامات کر رہی ہے ،مقامی کوئلے کی ہموار اور موثر تبدیلی کو یقینی بنانے کے لئے ریلوے لائن کا اجراء بھی شامل ہے۔ 

 واضح رہے کہ اس موقع پر وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریونیو علی پرویز ملک ، سیکرٹری پاور ڈویژن اور فنانس ڈویژن کے سینئر حکام بھی موجود تھے۔ 

جرم

پاک فوج کے اغوا ہونے والے افسر اور رشتہ دار بحفاظت رہا

لیفٹیننٹ کرنل خالد امیر اور ان کے تین رشتہ داروں کو قبائلی عمائدین کی کوششوں سے رہا کرا لیا گیا ہے، آئی ایس پی آر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک فوج کے اغوا ہونے والے افسر اور رشتہ دار بحفاظت رہا

ڈیرہ اسماعیل خان: پاک فوج کے ایک سینئر افسر اور ان کے تین رشتہ داروں کو مشتبہ دہشت گردوں نے اغوا کرنے کے چند دن بعد بحفاظت رہا کر دیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ لیفٹیننٹ کرنل خالد امیر اور ان کے تین رشتہ داروں کو قبائلی عمائدین کی کوششوں سے رہا کرا لیا گیا ہے اور وہ اپنے گھروں کو واپس پہنچ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ لیفٹیننٹ کرنل خالد امیر اور ان کے بھائیوں کو 28 اگست کو ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنے والد کی وفات پر تعزیت کے لیے آنے والے لوگوں سے ملاقات کے دوران اغوا کر لیا گیا تھا۔

اغوا کے چند دن بعد کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے اغوا کیے گئے افراد کی ویڈیوز جاری کی تھیں جن میں انہوں نے حکومت سے اپنی رہائی کے لیے طالبان کے مطالبات تسلیم کرنے کی اپیل کی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

الیکشن کمیشن کا بلدیاتی انتخابات ترمیم شدہ نئے ایکٹ کے مطابق کرانے کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن اسلام آباد بلدیاتی ترمیمی ایکٹ کے گزٹ نوٹیفکیشن کا منتظر ہے، یونین کونسل کی وارڈز کی تعداد نئی قانون سازی سے 6 سے بڑھا کر 9 کردی گئی، ترمیمی ایکٹ کے مطابق وارڈز کی نئی حلقہ بندیاں کرنا لازمی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

الیکشن کمیشن کا بلدیاتی انتخابات ترمیم شدہ نئے ایکٹ کے مطابق کرانے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ترمیم شدہ نئے ایکٹ کے مطابق کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

امیدواروں کو نئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے ہوں گے، ترمیم شدہ قانون سازی کے مطابق الیکشن کا طریقہ کار بھی تبدیل ہوچکا ہے، چیئرمین اور وائس چیئرمین کا انتخاب اب براہ راست نہیں ہوگا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن اسلام آباد بلدیاتی ترمیمی ایکٹ کے گزٹ نوٹیفکیشن کا منتظر ہے، یونین کونسل کی وارڈز کی تعداد نئی قانون سازی سے 6 سے بڑھا کر 9 کردی گئی، ترمیمی ایکٹ کے مطابق وارڈز کی نئی حلقہ بندیاں کرنا لازمی ہے۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق پرانے شیڈول کو معطل کرکے نیا انتخابی شیڈول جاری کیا جائے گا، امیدواروں کو نئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے ہوں گے، ترمیم شدہ قانون سازی کے مطابق الیکشن کا طریقہ کار بھی تبدیل ہوچکا ہے، چیئرمین اور وائس چیئرمین کا انتخاب اب براہ راست نہیں ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

وادی تیرہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں سے 37 دہشت گرد ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر خوارج کے اڈوں پر مؤثر کارروائیاں کیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وادی تیرہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں سے 37 دہشت گرد ہلاک

ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں اس ماہ کی28 اور 29 تاریخ کو خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے 12خوارج مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر خوارج کے اڈوں پر مؤثر کارروائیاں کیں۔

یہ کارروائیاں فتنہ الخوارج اور ان کے سہولت کاروں کے لئے بڑا دھچکا ثابت ہوئیں اور اب تک 37 دہشتگرد مارے گئے ہیں جبکہ چودہ شدید زخمی ہوئے ہیں۔

خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائیاں علاقے میں امن کی بحالی اور خوارج کے خاتمے تک جاری رہیں گی جبکہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll