Advertisement
پاکستان

رؤف حسن اور بھارتی تجزیہ نگار کی پاکستان کے خلاف گفتگوبے نقاب

پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل رؤف حسن کےراہول رائے چوہدری کے ساتھ بھی واٹس ایپ کے ذریعے رابطوں کے ہوش ربا انکشافات منظرِ عام پر آ گئے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Sep 9th 2024, 9:19 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
رؤف حسن اور بھارتی تجزیہ نگار کی پاکستان کے خلاف گفتگوبے نقاب

رؤف حسن اور بھارتی تجزیہ نگار راہول رائے چوہدری کی پاکستان کے خلاف گفتگو منظر عام پر آ گئی۔

پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے ریاست مخالف بیانیے کو پھیلانے میں ایک اور بھارتی سہولت کاری بے نقاب ہو گئی۔

پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل رؤف حسن کے امریکی صحافی رائن گرِم، بھارتی صحافی کرن تھاپر، مائیکل کوگل مین کے بعد اب پاکستان مخالف اور را سپانسرڈ بھارتی تجزیہ نگار راہول رائے چوہدری کے ساتھ بھی واٹس ایپ کے ذریعے رابطوں کے ہوش ربا انکشافات منظرِ عام پر آ گئے ہیں۔

واٹس ایپ پیغامات سے واضح دکھائی دیتا ہے کہ رؤف حسن، غیر ملکی اور بھارتی لابی بانی پی ٹی آئی کے ریاست مخالف ایجنڈے کی تکمیل کے لیے پوری طرح متحرک ہیں ۔ راہول رائے چوہدری نے رؤف حسن سے کشمیر کے حوالے سے ایک مضمون کی تصدیق کے لیے رابطہ قائم کیا۔

جواب میں رؤف حسن نے فوج کی اعلیٰ قیادت پر الزام دھرتے ہوئے بھارتی تجزیہ نگار سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جزوی طور پر درست ہے، باجوہ مفاہمت کی خواہش مند تھے، ہم کل اس پر تفصیل سے بات کر سکتے ہیں اگر آپ کے پاس کچھ وقت ہوگا۔

راہول رائے چوہدری نے جواب دیا کہ منگل کو پھر 3.30 تک ملتے ہیں، کل میری ایک اور میٹنگ ہے جو 11.30 بجے شروع ہوگی۔

اسی طرح بھارتی راہول رائے چوہدری کے ایک اور پیغام سے واضح نظر آرہا ہے کہ وہ رؤف حسن سے پاک فوج مخالف معلومات حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے جبکہ راہول رائے چوہدری، رؤف حسن سے کہتا ہے کہ ہیلو رؤف مجھے آپ کے بارے میں فکر ہورہی ہے، براہ کرم اپنے آپ کو محفوظ رکھیں اور امید ہے کہ آپ کو گرفتار نہیں کیا جائے گا۔

راہول رائے چوہدری نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ فوج ممکنہ طور پراس موقع کو زیادہ موثر کنٹرول حاصل کرنے کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔

راہول رائے چوہدری اپنی چال میں کامیاب رہا اور جواب میں رؤف حسن نے کھل کر پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ شکریہ راہول میں کم از کم اس وقت ٹھیک ہوں لیکن ملک تیزی سے افراتفری اور تباہی کی طرف جا رہا ہے۔

رؤف حسن نے کہا کہ لوگ پولیس کے بجائے اب فوج کے سامنے کھڑے ہیں کیونکہ احتجاج بلاروک ٹوک جاری ہے۔ پیغام میں رؤف حسن نے اپنے اگلے لائحہ عمل کا واضح اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ میں لندن کے دورے کا منصوبہ بنا رہا ہوں، اگر ائرپورٹ پر نہ روکا گیا۔ میں آپ کو اپ ڈیٹ کرتا رہوں گا۔

رؤف حسن نے ایک اور طویل پیغام میں راہول رائے چوہدری کو پاکستان کی منفی منظر کشی کرتے ہوئے جبر اور ظلم سے چلائے جانے والا ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہیلو راہول مجھے امید ہے کہ آپ اور فیملی سب خیریت سے ہوں گے۔ میں بھی حالات میں بہت کم بہتری کے ساتھ ان پریشان کن ہفتوں اور مہینوں میں زندہ رہنے میں کامیاب ہو گیا ہوں ۔

رؤف حسن نے کہا کہ جبر اور فسطائیت کی قوتیں عروج پر ہیں۔ میرا سفر کا منصوبہ ابھی بھی ہے لیکن میں صرف بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا انتظار کر رہا ہوں جس کی 10 الگ الگ مواقع پر مجھے عدالتی اجازت ناموں کے باوجود ابھی تک اجازت نہیں دی گئی۔

اِن واٹس ایپ پیغامات سے یہ انکشاف بھی سامنے آیا کہ رؤف حسن نے حیران کن طور پر راہول رائے چوہدری کے کہنے پر اپنا پاسپورٹ بھی اس کے ساتھ شیئر کیا، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ رؤف حسن کا بھارتی خفیہ ایجنسیوں کے ساتھ قریبی تعلق ہے جو اسے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرنے کے لیے اسپانسرکرتی ہیں ۔

رؤف حسن کی جانب سے پاسپورٹ شیئر کیے جانے کے بعد راہول رائے چوہدری کہتا ہے کہ بہت خوب، شکریہ، ہم آپ کے ویزے کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔ راہول رائے چوہدری نے رؤف حسن کو فضائی ٹکٹوں کی بھی تفصیلات شیئر کیں، جس کے جواب میں رؤف حسن نے اس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بہت مہربانی، آپ کی دعوت کا مشکور ہوں۔

یہاں یہ واضح دکھائی دے رہا ہے کہ کیسے بھارتی خفیہ ادارے اور ہندوستانی میڈیا بانی پی ٹی آئی کو پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی سہولت کاری فراہم کررہے ہیں ۔

رؤف حسن کے راہول رائے چوہدری کے ساتھ پیغامات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دفاعی ماہرین و تجزیہ نگار کہتے ہیں کہ یہ پیغام رسانی دراصل راہول رائے چوہدری سمیت دیگر بھارتی صحافیوں کی پشت پر بیٹھے“را“کے اہلکاروں کے لیے معلومات کا خزانہ ہے۔ پی ٹی آئی کے ترجمان نے ان پیغامات کے ذریعے ملکی حساس معلومات ایک بھارتی تجزیہ نگار کو پہنچائیں جس کے شواہد ان واٹس ایپ پیغامات سے ظاہر ہیں۔

یہ واٹس ایپ پیغامات اس بات کی بھی تصدیق کرتے ہیں کہ پی ٹی آئی کے رؤف حسن نے بھارتی تجزیہ نگار راہول رائے چوہدری کو آمادہ کیا کہ وہ پاک افواج کے خلاف منفی تاثرات پر مبنی بیانیے کی تشہیر کرے۔

دفاعی ماہرین کے مطابق حساس معلومات کو پہنچانے کا مقصد ریاست مخالف بیانیے کو بھارتی میڈیا میں پروپیگنڈے کے طور پر استعمال کرنا تھا۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ راہول رائے پاکستان مخالف جانا پہچانا نام ہے، جو بھارتی خفیہ ایجنسی را کے پے رول پر ہے اور کور کے طور پر ایک تھنک ٹینک آئی آئی ایس ایس سے منسلک ہے۔ یہ پیغامات نہ صرف ریاست کو بدنام کرنے کی سازش تھی بلکہ انقلاب کے نام پر بھارتی میڈیا میں پروپیگنڈا کرنا بھی مقصد تھا۔

ماہرین نے کہا کہ ان ثبوتوں کے پیش نظر رؤف حسن اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف مکمل اور کڑی تحقیقات کی جانی چاہیے۔

رؤف حسن کی جانب سے راہول رائے چوہدری کے ساتھ اس ڈیجیٹل گفتگو کے حوالے سے تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ یہ باتیں واضح طور پر غیر ملکی طاقتوں کو پاکستان کے معاملات میں اکسانے کے شواہد ہیں۔

Advertisement
آئندہ مالی سال وفاقی بجٹ کا حجم ساڑھے 17 ہزار ارب روپے کے لگ بھگ رہے گا،ذرائع 

آئندہ مالی سال وفاقی بجٹ کا حجم ساڑھے 17 ہزار ارب روپے کے لگ بھگ رہے گا،ذرائع 

  • 5 گھنٹے قبل
ایرانی میڈیا نے امریکا کیساتھ غیررسمی معاہدے کا مسودہ جاری کردیا، آبنائے ہرمز اور منجمد اثاثے شامل

ایرانی میڈیا نے امریکا کیساتھ غیررسمی معاہدے کا مسودہ جاری کردیا، آبنائے ہرمز اور منجمد اثاثے شامل

  • 6 گھنٹے قبل
معاہدے کے بہت قریب ہیں،ایران نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ ایٹمی ہتھیار نہیں بنائے گا اور نہ خریدے گا،ٹرمپ

معاہدے کے بہت قریب ہیں،ایران نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ ایٹمی ہتھیار نہیں بنائے گا اور نہ خریدے گا،ٹرمپ

  • 6 گھنٹے قبل
واشنگٹن :پیکجنگ  پلانٹ میں کیمیکل ٹینک پھٹنے سے 11 افراد ہلاک،متعدد زخمی 

واشنگٹن :پیکجنگ پلانٹ میں کیمیکل ٹینک پھٹنے سے 11 افراد ہلاک،متعدد زخمی 

  • 2 منٹ قبل
قومی حقوق کے تحفظ کی ضمانت کے بغیر امریکا سے معاہدہ نہیں کریں گے،باقر قالیبافف

قومی حقوق کے تحفظ کی ضمانت کے بغیر امریکا سے معاہدہ نہیں کریں گے،باقر قالیبافف

  • 2 گھنٹے قبل
وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کی میڈیکل رپورٹ جاری کردی،صدارتی ذمہ داریاں نبھانے کیلئے فِٹ قرار

وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کی میڈیکل رپورٹ جاری کردی،صدارتی ذمہ داریاں نبھانے کیلئے فِٹ قرار

  • 6 گھنٹے قبل
200 یونٹ سےکم بجلی استعمال کرنیوالے حقدار صارفین کو سبسڈی ملتی رہےگی، اویس لغاری

200 یونٹ سےکم بجلی استعمال کرنیوالے حقدار صارفین کو سبسڈی ملتی رہےگی، اویس لغاری

  • 2 گھنٹے قبل
آئی ایم ایف کا حکومت کو  جی ایس ٹی کی شرح 18 سے بڑھا کر 19 فیصد کرنے پر زور

آئی ایم ایف کا حکومت کو جی ایس ٹی کی شرح 18 سے بڑھا کر 19 فیصد کرنے پر زور

  • 6 گھنٹے قبل
ہانیہ عامر نے ایک اور سنگِ میل اپنے نام کر لیا، فوربس ایشیا کی ’30 انڈر 30‘ فہرست میں نام شامل

ہانیہ عامر نے ایک اور سنگِ میل اپنے نام کر لیا، فوربس ایشیا کی ’30 انڈر 30‘ فہرست میں نام شامل

  • 6 گھنٹے قبل
خواجہ آصف کے لیسکو کیخلاف ٹوئٹ کے معاملے پر ایکسین، ایس ڈی او سمیت 5افراد معطل

خواجہ آصف کے لیسکو کیخلاف ٹوئٹ کے معاملے پر ایکسین، ایس ڈی او سمیت 5افراد معطل

  • 2 گھنٹے قبل
ٹرمپ انتظامیہ کا امیگرینٹس  کیخلاف کریک ڈاؤن،ملازمتوں، ہیلتھ کئیر سے دورکرنےکے منصوبے پر عمل شروع

ٹرمپ انتظامیہ کا امیگرینٹس کیخلاف کریک ڈاؤن،ملازمتوں، ہیلتھ کئیر سے دورکرنےکے منصوبے پر عمل شروع

  • 6 گھنٹے قبل
بھارتی S-400 دفاعی نظام کی تباہی، سربیا کے صدر نے پاکستان کے مؤقف کی تصدیق کردی

بھارتی S-400 دفاعی نظام کی تباہی، سربیا کے صدر نے پاکستان کے مؤقف کی تصدیق کردی

  • 5 گھنٹے قبل
Advertisement