- Home
- News
اسرائیلی جنگی بربریت جاری ، 24 گھنٹوں میں مزید 27 فلسطینی شہید
دوسری جانب فلسطین میں آباد عیسائی برادری نے کرسمس کا تہوار منایا، اسرائیل کی موت اور تباہی کے خاتمے کیلئے دعائیں کیں۔
غزہ پر اسرائیلی مظالم اور بربریت میں کمی نہ آسکی، 24 گھنٹوں میں مزید 27 فلسطینی شہید ہوگئے۔
وسطی نصیرات پناہ گزین کیمپ میں رہائشی عمارت پر حملے میں ایک شخص اور اس کی بیوی شہید ہو گئے، وسطی شہر دیر البلاح میں گھر پر اسرائیلی ڈرون جبکہ مغربی کنارے میں اسرائیلی حملے میں 18سالہ فلسطینی نوجوان شہید اورمتعدد زخمی ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق بوریج مہاجر کیمپ میں 2 جبکہ شمال میں بیت حانون میں 5 فلسطینی صیہونی حملے میں چل بسے، جنوبی خان یونس میں گھر پر اسرائیلی فضائی حملے میں 10 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
دوسری جانب فلسطین میں آباد عیسائی برادری نے کرسمس کا تہوار منایا، اسرائیل کی موت اور تباہی کے خاتمے کیلئے دعائیں کیں۔
واضح رہے کہ غزہ میں شہداء کی مجموعی تعداد 45 ہزار 365 ہوگئی جبکہ 1 لاکھ 8 ہزار فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔
بلوچستان: سڑک کنارے بم دھماکا، 2 ایف سی اہلکار شہید، 4 زخمی
- 9 hours ago
حکومت اقلیتوں کے حقوق کے لئے بھرپور کوشاں ہے، وزیر اطلاعات
- 9 hours ago
نواز شریف کے پوتے زید حسین نواز کی رسم حنا اور نکاح کی تقریب
- 9 hours ago
نواز شریف کی سالگرہ کے لیے 125 پاؤنڈ کا کیک جاتی امرا پہنچا دیاگیا
- 10 hours ago
شکار پور : نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے دو پولیس کانسٹیبل شہید
- 11 hours ago
انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھانے والوں کاشکریہ اداکرینگے، شیخ وقاص اکرم
- 9 hours ago