جرم

شکار پور : نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے دو پولیس کانسٹیبل شہید

آئی جی پی کے آپریشن روم نے مزید کہا کہ کانسٹیبلز کی لاشوں کو شکارپور سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 12 hours ago پر Dec 25th 2024, 8:45 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
شکار پور : نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے دو پولیس کانسٹیبل شہید

 بدھ کے روز سندھ کے ضلع شکارپور میں نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے دو پولیس کانسٹیبل شہید ہوگئے۔

 دو کانسٹیبل، جن کی شناخت الطاف بروہی اور عبدالقادر قلعاتی کے نام سے ہوئی ہے،پولیس اہلکار گڑھی تائیگو کے علاقے میں ایک ریسٹورنٹ میں کھانا کھا رہے تھے جب نامعلوم ملزمان ریسٹورنٹ کے قریب پہنچے اور موقع سے فرار ہونے سے پہلے انہیں گولی مار دی۔ دونوں کانسٹیبلز نے جام شہادت نوش کیا۔

آئی جی پی کے آپریشن روم نے مزید کہا کہ کانسٹیبلز کی لاشوں کو شکارپور سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس اطلاع کی تصدیق خانپور کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس صغیر احمد مغیری نے کی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے لاڑکانہ کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس کو ملزمان کو فوری گرفتار کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔