- Home
- News
گھریلو صارفین کو گیس کی بلاتعطل فراہمی کو فوری طور پر یقینی بنایا جائے، وزیر اعظم
وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی کہ سسٹم میں سرپلس آر ایل این جی موجود ہے' جس کی وجہ سے گیس لوڈمنیجمنٹ میں پچھلے سال کی نسبت بہتری آئی ہے۔
وزیراعظم محمد شہبازشریف نے ہدایت کی ہے کہ موسم سرما میں گھریلو صارفین کو گیس کی بلاتعطل فراہمی کو فوری طور پر یقینی بنایا جائے۔
وزیراعظم نے گھریلو صارفین کو گیس سپلائی میں کمی کی شکایت کانوٹس لیتے ہوئے گیس سپلائی نظام میں اصلاحات لانے کی ہدایت کی تاکہ اس مسئلے کو مستقل طور پر حل کیا جاسکے۔
شہبازشریف نے کہا کہ گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی کہ سسٹم میں سرپلس آر ایل این جی موجود ہے' جس کی وجہ سے گیس لوڈمنیجمنٹ میں پچھلے سال کی نسبت بہتری آئی ہے۔
اجلاس کو کہا گیا کہ پھلے سال کی نسبت اس سال گیس لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم ہے اور گھریلو صارفین کو صبح 5بجے سے رات 10بجے تک گیس فراہم کی جارہی ہے۔
اجلاس کو کہا گیا کہ پاور سیکٹر کو بھی گیس ڈیمانڈ کے مطابق دی جارہی ہے اور صارفین کی شکایات کے حوالے سے ایس این جی پی ایل اور ایس ایس جی سی کے آن لائن ڈیش بورڈز کام کررہے ہیں۔
کوئٹہ سے اسلام آباد جانیوالی مسافربسوں پر ڈاکوؤں کی فائرنگ، خاتون جاں بحق
- 13 گھنٹے قبل
عوام گھبرائے نہیں،پاکستان کو مشکلات سے نکال کر خوشخبریاں دینگے،تکالیف میرے لیے کوئی نئی بات نہیں، آصف زرداری
- 10 گھنٹے قبل
اسٹیٹ بنک نے یکم جنوری2025 کو بینکوں میں تعطیل کا اعلان کردیا
- 9 گھنٹے قبل
سیاسی کٹھ پتلیاں ملک کے ایٹمی اثاثوں پر سودے بازی کرنے کو بھی تیار رہتی ہیں،چئیرمین بلاول بھٹو
- 12 گھنٹے قبل
مودی حکومت کا ادھمپور-سری نگر-بارہمولہ ریل لنک منصوبہ کشمیر کو زیر تسلط رکھنے کی کوشش ہے
- 13 گھنٹے قبل
ناسا کے خلائی جہاز کی سورج کے انتہائی قریب پہنچنے کی کوشش کامیاب
- 12 گھنٹے قبل