کرم کشیدگی،وزیر اعلی ٰ علی امین کی ہدایات پر صوبائی حکومت کی ہیلی کاپٹر سروس فعال
اب تک ہیلی کاپٹر کے ذریعے 10 ٹن ادویات کُرم پہنچائی جا چکی ہیں، امید ہے کُرم مسئلے کا پرامن حل نکل آئے گا،علی امین


پشاور:صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں رابطہ سڑکوں کی بندش کی وجہ سے شہریوں کو آمد و رفت میں درپیش مشکلات کے پیش نظر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی ہدایات پر ہیلی کاپٹر سروس جاری ہے۔
گذشتہ روز ہیلی کاپٹر ایم آئی 17 کی کرم کے لئے کل چھ پروازیں ہوئیں، ان پروازوں کے ذریعے 145 مریضوں کو ائیر ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی گئی۔
پہلی پرواز کے ذریعے 29 مریضوں کو پشاور سے پاراچنار پہنچایا گیا، اسی پرواز کے ذریعے بچوں کے لئے دودھ کے پیکٹس بھی پارا چنار بھیجی گئیں، دوسری پرواز میں 31 مریضوں کو پاراچنار سے کوہاٹ منتقل کیا گیا،پھر تیسری پرواز کے ذریعے 10 افراد اور ایک لاش کوہاٹ سے پاراچنار منتقل کیا گئی۔
ہیلی کاپٹر کی چوتھی پرواز میں 31 افراد کو پاراچنار سے کوہاٹ پہنچایا گیا، پانچویں پرواز کے ذریعے 5 افراد کو کوہاٹ سے پاراچنار منتقل کیا گیا، اسی طرح دن کی آخری اور چھٹی پرواز میں 39 افراد بشمول آٹھ بچوں کو پاراچنار سے پشاور پہنچایا گیا۔
رپورٹ کے مطابق اب تک صوبائی حکومت کے ہیلی کاپٹر سروس کے ذریعے مجموعی طور پر 613 افراد کو ائیر ٹرانسپورٹ سروس فراہم کی گئی ہے۔ ان افراد میں جرگہ ممبران کے علاوہ بچے، خواتین، طلبہ اور مریض شامل ہیں۔
وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ اب تک ہیلی کاپٹر کے ذریعے 10 ٹن ادویات کُرم پہنچائی جا چکی ہیں، امید ہے کُرم مسئلے کا پرامن حل نکل آئے گا۔

حکومت اور شوگر انڈسٹری میں معاملات طے،چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپے فی کلو مقرر
- 5 گھنٹے قبل

جوہری مذاکرات کو یورینیم افزودگی کے خاتمے سے مشروط کیا تو مذاکراتی عمل کا حصہ نہیں بنے گے، ایران
- 5 گھنٹے قبل

لاہور کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے تیز بارش، موسم خوشگوار
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان میں 4 جی کوریج خطے میں سب سے کم اور 5 جی کے لیے تیاری ناکافی ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک
- 2 گھنٹے قبل

مشہور زمانہ سائنس فکشن فلم ’ہیری پوٹر‘ کی نئی ٹی وی سیریز کی پروڈکشن کا آغاز
- 4 گھنٹے قبل

کراچی کے اہم ترین واٹر سپلائی نظام میں ایک بار پھر بڑا خلل، دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن
- 5 گھنٹے قبل

عمران خان کی 6 جبکہ بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں عبوری ضمانتوں میں توسیع
- 3 گھنٹے قبل

برطانیہ نے پاکستانی طلبہ اور پیشہ ور افراد کے لیے ای ویزا کی نئی سہولت کا آغاز کردیا
- 2 گھنٹے قبل

ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان
- 4 گھنٹے قبل

ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ رادھا کشن میں 15 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی
- 30 منٹ قبل

نیتن یاہو کی حکومت سنگین سیاسی بحران کا شکار، اتحادی جماعت نےعلیحدگی اختیار کر لی
- ایک گھنٹہ قبل

مچل سٹارک کی ویسٹ انڈیز کے خلاف تباہ کن باؤلنگ،آسٹریلیا نے ٹیسٹ سیریزجیت لی
- 5 گھنٹے قبل