وزیر مذہبی امور چودھری سالک حسین اور سعودی وزیر حج نے معاہدے پر دستخط کر دیئے


پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج 2025 کیلئے معاہدہ طے پا گیا، وزیر مذہبی امور چودھری سالک حسین اور سعودی وزیر حج نے معاہدے پر دستخط کر دیئے۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق رواں سال ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی حج ادا کریں گے، عازمین حج کو بہترین سہولیات فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ حجاج کو منیٰ میں خصوصی جگہ دی جائے گی اور اس کے نرخ بھی کم ہوں گے، سعودی وزیر حج نے پاکستانی عازمین کو بہترین سہولیات کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے۔
ترجمان کے مطابق سفر حج کو آرام دہ بنانے کے لیے 20 سے 25 دن کا مختصر پروگرام متعارف کرایا گیا ہے، عازمین کو مدینہ منورہ میں 4 سے 8 دن کی مدت کے لیے رہائش کا انتخاب کرنے کی سہولت ہو گی۔
وزارت مذہبی امور کے ترجمان کا کہنا تھا کہ عازمین کو مخصوص بیگ فراہم کئے جائیں گے جس میں پاکستانی پرچم، کیو آر کوڈ اور متعلقہ معلومات ہوں گی، موبائل ایپ پر عازمین حج کے لیے معلومات دستیاب ہوں گی۔

اسلام آباد میں "فلسطین تھا اور رہے گا" کے عنوان سے تصویری نمائش کا افتتاح
- 2 گھنٹے قبل

ابوظہبی کے ولی عہدکل پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ کریں گے
- 3 گھنٹے قبل

ابراہیم زدران چیمپینز ٹرافی میں سب سے زیادہ انفرادی رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے
- 8 گھنٹے قبل

سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 9 گھنٹے قبل

وزیر اعظم دو روزہ سرکاری دورہ ازبکستان مکمل کرکے تاشقند سے اسلام آباد روانہ
- 5 گھنٹے قبل

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا زراعت میں بہتری اور ترقی کیلئے اہم فیصلہ
- 10 گھنٹے قبل

حماس کا اسرائیلی تجاویز ماننے سے انکار ، مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

رمضان المبارک میں گیس کی فراہمی اور بندش کا شیڈول جاری
- 6 گھنٹے قبل

توشہ خانہ 2 کیس کی کل اڈیالہ جیل میں سماعت ایک بار پھر ملتوی
- 2 گھنٹے قبل

سوڈا ن : فوجی طیارہ گر کر تباہ ، 46افراد جاں بحق
- 10 گھنٹے قبل
این ٹی ڈی سی نے اہم سنگ میل حاصل کر لیا، نئے کنٹرول روم اور سکاڈا سسٹم کا افتتاح
- 8 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ مقدمات کے جلد سماعت کے حوالے سے پالیسی تشکیل
- 2 گھنٹے قبل