Advertisement
پاکستان

بانی پی ٹی آئی نے  چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کےلیے جنید اکبر کو نامزد کر دیا

بانی پی ٹی آئی  نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کےلیے شیخ وقاص اکرم کا نام واپس لے لیا ہے جبکہ رکن قومی اسمبلی جنید اکبر خان کو نامزد کر دیا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Jan 24th 2025, 8:49 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بانی پی ٹی آئی نے  چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کےلیے جنید اکبر کو نامزد کر دیا

بانی پی ٹی آئی نے  چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کےلیے جنید اکبر کو نامزد کر دیا ۔


تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی  نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کےلیے شیخ وقاص اکرم کا نام واپس لے لیا ہے جبکہ رکن قومی اسمبلی جنید اکبر خان کو نامزد کر دیا ہے ۔


حکومتی چیف وہپ کے خط پر اپوزیشن کا فوری جواب دیا اور اس ضمن میں 5 افراد کا ایک پینل پیش کیاہے۔
پی ٹی آئی نے جن افراد پر مشتمل پینل بنایا ہے،وہ جنید اکبر خان،عامر ڈوگر، شیخ وقاص اکرم،خواجہ شیراز محمود اور عمر ایوب شامل ہیں۔
یاد رہےکہ جمعرات کے روز عمران خان نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ک لیے شیخ وقاص اکرم کا نام واپس لیتےہوئے رکن قومی اسمبلی جنید اکبر خان کو نامزد کردیا۔


واضح رہے کہ عام انتخابات کےبعد حکومت کےقیام کو تقریباً ایک سال ہونےوالا ہے لیکن ابھی تک پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کا تقرر نہیں ہو سکا۔

Advertisement