Advertisement
پاکستان

ریلی نکالنے پر پی ٹی آئی رہنما مہربانو قریشی کارکنان سمیت گرفتار

پولیس کے مطابق کارکنان کو پل چٹھہ سے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 months ago پر Feb 8th 2025, 6:07 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ریلی نکالنے پر پی ٹی آئی رہنما مہربانو قریشی  کارکنان سمیت گرفتار

ملتان میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی رہنما مہربانو قریشی کو کارکنان سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

عام انتخابات کے ایک سال مکمل ہونے پر پی ٹی آئی کا احتجاج جاری تھاکہ  مہر بانو قریشی اور زاہد بہار ہاشمی کے علاوہ ملتان میں پارٹی ٹکٹ ہولڈر دلیر مہار کو بھی گرفتار کر لیا گیا، گرفتاریاں پنجاب میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر عمل میں لائی گئیں۔

رپورٹس کے مطابق  تحریک انصاف کے رہنما احتجاجی ریلیوں کی قیادت کرتے ہوے حلقہ سے گرفتار ہوئے،پولیس نے پل چٹھہ پر کارروائی کرتے ہوئے کارکنوں کو بھی گرفتار کیاہے۔

Advertisement
Advertisement