Advertisement

پشاور سے معروف خاتون ٹک ٹاکر سیما گل کی لاش برآمد 

پولیس نے ٹک ٹاکر کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 months ago پر Feb 8th 2025, 6:11 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پشاور سے معروف خاتون ٹک ٹاکر سیما گل کی لاش برآمد 

پشاور:پشاور میں معروف خاتون ٹک ٹاکر سیماگل عرف سائیکو ارباب کی لاش ملی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق وارسک روڈ پر واقع ارباب فلیٹس سے ایک خاتون کی لاش برآمد ہوئی جس کی شناخت سیما گل عرف سائیکو ارباب کے نام سے ہوئی۔
پولیس کی جانب سے کی جانے والی ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ ٹک ٹاکر کی موت زائد مقدار میں نشہ آور گولیاں کھانے سے ہوئی۔
پولیس نے سیما گل کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کر دی۔ 
پولیس نے ٹک ٹاکر کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔

 

Advertisement