یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیر اہتمام پہلے ایلومینائی گالا ڈنر 2025ء کا انعقاد
پاکستان کے نوجوانوں میں غیر معمولی صلاحیتیں موجود ہیں جن کو نکھارنے کے لئے ہم نے یونیورسٹی میں انکیوبیشن سنٹر بنایا ہے،وائس چانسلر


سرگودھا :یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیر اہتمام اپنی نوعیت کے پہلے یونیورسٹی ایلومینائی گالا ڈنر 2025ء کا انعقاد کیا گیا۔ ادارے کے قیام سے اب تک 96 سالہ تاریخ میں پہلی بار ایلومینائی گالا کا انعقاد کیا گیا ۔
ایلومینائی گالا میں سابق طالب علموں نے بھرپور شرکت کی، جس میں وطن عزیز کی نامور شخصیات و سابق طالب علموں بشمول معروف صحافی و اینکر سہیل وڑائچ، حبیب اکرم، سابق سیکرٹری ایجوکیشن سلیم رانجھا، معروف سیاسی و سماجی رہنماء میاں سبحان یامین، سیکرٹری جم خانہ عثمان وڑائچ، معروف تاجر اور صدر چیمبر آف کامرس خواجہ یاسر قیوم، ماہر تعلیم عرفان اکبر چوہدری، معروف تاجر عبداللہ ممتاز، ساجد تارڑ، شعیب احمد بسراء، یونیورسٹی رجسٹرار وقار احمد، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر ریحانہ الیاس، چیئرمین ہال کونسل پروفیسر ڈاکٹر عامر علی، ڈین فیکلٹی آف کمپیوٹنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر محمد الیاس، سٹیشن مینجر اے پی پی سرگودھا مخدوم شاہ لطیف سمیت یونیورسٹی سے فارغ التحصیل اساتذہ، طالب علم، ادارے کے افسران اور جملہ ملازمین نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ادارے سے فارغ التحصیل طالب علموں کا یونیورسٹی آمد پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس اور پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر میاں غلام یٰسین نے استقبال کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
یونیورسٹی ایلومینائی گالا 2025ء سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے کہا کہ یونیورسٹی نے اس وقت جو علمی و تحقیقی پروگرام اورپراجیکٹس شروع کئے ہیں وہ مارکیٹ کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے شروع کئے ہیں اور ہم جو بھی تعلیمی پروگرام شروع کررہے ہیں اس کا براہ راست تعلق انڈسٹری کے ساتھ ہے جس سے معاشی و معاشرتی طور پر ترقی کے ثمرات سامنے آرہے ہیں۔ بدلتی ہوئی دنیا میں اس وقت یونیورسٹی آف سرگودھا نے جن پراجیکٹس کا گذشتہ دو برسوں سے آغاز کیا ہے اس سے ہمارے طالب علم اور اساتذہ بھرپور استفادہ حاصل کررہے ہیں۔

پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے مزید بتایا کہ سرگودھا یونیورسٹی ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی رینکنگ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرچکی ہے اور ٹیچنگ میں پورے ملک میں دوسرے اور پنجاب میں پہلے نمبر پر ہیں جو ہمارے قابل محنتی اور غیرمعمولی صلاحیتوں کے حامل اساتذہ کرام کی بدولت ممکن ہوا۔ وائس چانسلر نے اپنے ہم منصب سربراہان کو بتایا کہ ان کے نزدیک طالب عم سب سے اہم ہیں جن کے ہاتھوں میں اقوام کی ترقی مضمر ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت پوری یونیورسٹی کو سولر پر منتقل کردیا گیا ہے جس سے توانائی کی بھرپور بچت ہورہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے نوجوانوں میں غیر معمولی صلاحیتیں موجود ہیں جن کو نکھارنے کے لئے ہم نے یونیورسٹی میں انکیوبیشن سنٹر بنایا ہے۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے اس موقع پر مہمانان گرامی کو بتایا کہ ہمارے پاس اس وقت ساڑھے چار لاکھ سے زائد سابق طالب علم ہیں جن میں سے 20ہزار سے زائد ایلومینائی رجسٹرڈ ہو چکے ہیں جو ادارے کی ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔ ہم نے اساتذہ اور طالب علموں کی فلاح اور بہتری کے لئے ایک جدید تقاضوں سے ہم آہنگ جم اور بہترین سہولیات سے مزین دو بڑے کیفے ٹیریاز بنا دئیے ہیں۔
وائس چانسلر نے اس موقع پر یونیورسٹی کے سابقہ طالب علموں کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ ان کے لئے ہم نے ایک ایلومینائی ہال قائم کردیا ہے نیز ایلومینائی ایسوسی ایشن کے انتخابات بھی جلد کروائے جائیں گے۔
اس موقع پر انہوں نے مزید بتایا کہ ہم نے یونیورسٹی کی ایک ہسٹری وال بنادی ہے جس میں ادارے کے تمام سربراہان، پوزیشن ہولڈرز اور نامور سابق طالب علموں کی تصاویر آویزاں کی گئی ہیں۔
ایلومینائی گالا 2025ء سے خطاب کرتے ہوئے معروف صحافی و اینکر سہیل وڑائچ نے کہا کہ ادارے میں گزرا ہوا ایک ایک لمحہ آج بھی میری آنکھوں کے سامنے ہے اور اس ادارے نے مجھے جو پہچان دی وہ میں کبھی بھی فراموش نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہا کہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے اپنے کلیدی خطاب میں جن اصلاحی اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا ہے وہ ناصرف غیرمعمولی ہیں بلکہ 21 ویں صدی کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گورنمنٹ کالج سرگودھا سے یونیورسٹی آف سرگودھا میں تبدیل ہونے والے اس ادارے نے اپنے آپ کو بہت منوایا ہے اور اس وقت وائس چانسلر اور ان کی ٹیم جو معیاری کام کررہے ہیں اس کی تقلید باقی جامعات کو بھی کرنی چاہیے۔
صحافی و اینکر حبیب اکرم نے اپنے خطاب میں ادارے میں بیتے ہوئے لمحات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سرگودھا یونیورسٹی تعلیمی اُفق پر ایک روشن ستارہ ہے۔
.webp)
صدر چیمبر آف کامرس خواجہ یاسر قیوم نے کہا کہ سرگودھا یونیورسٹی اس خطے کا سب سے بڑا ادارہ ہے جو علاقے کی معاشی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ دو اڑھائی برسوں میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس کی قیادت میں ادارے نے مثالی ترقی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وائس چانسلر نے تعلیم و تحقیق کے ساتھ یونیورسٹی میں جو تعمیرات کیں وہ اپنی مثال آپ ہیں۔
ایلومینائی گالا 2025ء سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر اورک پروفیسر ڈاکٹر احمد رضا بلال نے کہا کہ یونیورسٹی کی 96 سالہ تاریخ میں یہ پہلی بار ہو اہے کہ سابق طالب علم ایک پلیٹ فارم پر موجود ہیں اور اب تک غیر معمولی تعداد میں ایلومینائی رجسٹرڈ کرنے میں کامیاب ہوئے۔
تقریب کے اختتام پر پرو وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر میاں غلام یٰسین نے تمام مہمانوں اور سابقہ طالب علموں کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یونیورسٹی ہر سال ایلومینائی گالا کا اہتمام کرتی رہے گی اور اپنے سابقہ طالب علموں کو مدعو کرتی رہے گی۔
.jpg&w=3840&q=75)
مظفرآباد میں پاک فوج کا Mi-17 ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ، تمام اہلکار شہید
- 14 گھنٹے قبل

فیڈرل کانسٹیبلری پر بزدلانہ حملہ ناکام ،8 خارجی جہنم واصل ، جوابی کارروائی میں6 اہلکار شہید
- 16 گھنٹے قبل

وفاقی حکومت کا بجٹ اجلاس 12 جون سے منظوری تک بلا تعطل جاری رکھنے کا فیصلہ
- 10 گھنٹے قبل

ایک روز کے اضافے کے بعد سونا آج پھر کئی ہزار روپے سستا، نئی قیمت کیا ہو گئی؟
- 16 گھنٹے قبل

اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرائے جانے کے بعد امریکہ کے ایران کے مختلف شہروں پرفضائی حملے
- 16 گھنٹے قبل

ٹرمپ نے ایران کے پُلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنانے پر غور شروع کردیا،امریکی میڈیا
- 12 گھنٹے قبل

بلوچستان:سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں بھارتی حمایت یافتہ 14 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
- ایک دن قبل

اسلام آباد کے نجی اسپتالوں میں علاج کے اخراجات وفاقی حکومت برداشت کرے گی، مصطفیٰ کمال
- 15 گھنٹے قبل

مری: سیاحوں کی وین میں ٹریفک حادثے کے بعد آگ بھڑک اٹھی،10 افراد جاں بحق ،متعدد زخمی
- 15 گھنٹے قبل

قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دے دی
- 13 گھنٹے قبل

سیکیورٹی فورسز کی افغان سرحد پر بڑی کارروائی، 26 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک، 4 اہم اہداف تباہ
- 16 گھنٹے قبل

روزگارکے مواقع، برآمدات، معاشی بہتری اورپیداواری صلاحیت بڑھانا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے،وزیراعظم
- 10 گھنٹے قبل











