اسلام آباد : اسلام آباد میں سرکاری ملازمین کاتنخواہوں میں اضافے کیلئے احتجاج شدت اختیار کرگیا ۔

تفصیلات کے مطابق تنخواہوں میں اضافے کےمطالبے پرسرکاری ملازمین کا احتجاج جاری ہے ، پاک سیکرٹریٹ میدان جنگ کی صورت اختیار کرگیا ہے ، پولیس کی جانب سے سرکاری ملازمین پر آنسو گیس کی شیلنگ ،مظاہرین کی جانب سے پتھراؤ کیا گیا ۔ پولیس نے مرکزی گیٹ بند کردیا تاہم ملازمین سیکرٹیر یٹ سے باہر آگئے اور پارلیمنٹ ہاؤس جانے کا اعلان کیا ہے ۔پولیس نے احتجاج کرنے والے 20 سے زائد سرکاری ملازمین کو گرفتار کرلیا ۔ جبکہ دھرنا ناکام بنانے کیلئےمزید گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ وزارت خزانہ، وزارت داخلہ، وزارت توانائی، صنعت وپیداوار سمیت اہم وزارتیں بند ہیں،سرکاری ملازمین نے وزارتوں کے دروازے بند کر دیے ہیں جس کے باعث سائلین کی وزارتوں اور ڈویژنز تک رسائی نہیں ہے۔
احتجاج کے باعث وفاقی دارالحکومت میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا ۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے اور جناح ایونیو پر ایکسپریس چوک سے ڈی چوک تک سڑک کے دونوں اطراف ٹریفک کو متبادل راستے کی جانب موڑ دیا گیا۔
دوسری جانب مظاہرین کاکہنا ہے کہ ہم پر امن ہیں پھر بھی گرفتاریاں کی جارہی ہیں ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ جب تک ہمارے مرکزی لیڈر رحمن باجوہ کو نہیں چھوڑا جائے گا کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہوں گے ۔ اس سے قبل پولیس نے رات گئے سرکاری ملازمین کے رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مار کر متعدد مزدور رہنماؤں کو حراست میں لیکر تھانے منتقل کر دیا۔
مزید تفصیلات شامل کی جارہی ہیں ۔۔۔

وزیراعظم شہباز شریف سے قازقستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون اور تجارت بڑھانے پر اتفاق
- 5 گھنٹے قبل

قطر میں اسرائیلی حملہ: حماس قیادت کی شہادت پر دوحہ کا شدید ردعمل
- 6 گھنٹے قبل

ایشیا کپ: افتتاحی میچ میں افغانستان کا ہانگ کانگ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ
- 5 گھنٹے قبل

قطر پر اسرائیلی حملے خطرناک اشتعال انگیزی،علاقائی سالمیت اور عالمی قوانین کی خلاف ا ورزی ہے، وزیراعظم
- 3 گھنٹے قبل

مشہور آٹو کمپنی یاماہا نے پاکستان میں موٹر سائیکل کی پیداوار بندکرنے کا اعلان کر دیا
- 6 گھنٹے قبل

ملک بھر میں بجلی کی قیمت میں کمی، صارفین کو 24 ارب روپے کا ریلیف
- 4 گھنٹے قبل

دوحہ میں اسرائیلی حملہ: حماس کی اعلیٰ قیادت محفوظ، خلیل الحیہ کا بیٹا شہید
- 2 گھنٹے قبل

دوحہ حملہ: امریکی اطلاع کے دعوے پر قطر کی تردید
- 28 منٹ قبل
کراچی میں موسلا دھار بارش، نشیبی علاقے زیرِ آب
- 31 منٹ قبل

با لی وڈ اسٹار ایشوریا رائے نے اے آئی کمپنیوں کے خلاف عدالت سے رجوع کر لیا
- 4 گھنٹے قبل

اسرائیلی حملے پر عالمی سطح پر شدید مذمت، قطر کی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار ، عالمی برادری
- 7 منٹ قبل

9 مئی واقعات: شاہ محمود قریشی ایک اور مقدمے میں بری، یاسمین راشد و دیگر کو 10،10 سال قید
- 5 گھنٹے قبل