اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) سے مطالبہ کیا ہے کہ ہارس ٹریڈنگ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان میں کہا کہ رشوت لینے والے تو پکڑے گئے، اب میڈیا سے درخواست ہے تھوڑی سی تحقیق کریں کہ 2018 میں ان ووٹوں سے کون سینیٹر بنا؟ ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داری پوری کرے اور آرٹیکل 63 کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے۔
رشوت لینے والے تو پکڑے گئے، اب میڈیا سے درخواست ہے تھوڑی سی تحقیق کریں کے 2018 میں ان ووٹوں سے کون سینیٹر بنا؟ کیا ان دو سینیٹرز کو ایوان میں رہنے کا حق ہے؟ الیکشن کمیشن بھی اپنی ذمہ داری پوری کرے اور آرٹیکل 63 کے تحت کاروائ عمل میں لائے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 10, 2021
واضح رہے کہ گزشتہ روز 2018 کے سینیٹ انتخابات میں ووٹوں کی خریدوفروخت کی مبینہ ویڈیو منظرعام پرآگئی۔ ویڈیو میں اراکین اسمبلی کو پیسے گنتے اور بیگ میں ڈالتے دیکھا جاسکتا ہے۔2018کی اس وڈیو میں موجودہ وزیرقانون خیبرپختونخوا سلطان محمد خان بھی موجود ہیں جبکہ ویڈیو میں پیپلزپارٹی کے سابق ایم پی اے محمد علی باچا رقم پی ٹی آئی ارکان کو دیتےنظرآرہے ہیں، وڈیو میں سلطان محمد خان رقم وصول کرکے بیگ میں رکھ لیتے ہیں، پی ٹی آئی کے سردار ادریس بھی وڈیو میں موجود ہیں اور رقم وصول کرتےنظر آرہے ہیں۔
یادرہے کہ 2018 میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے ووٹ فروخت کرنے پر20ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکالا تھا۔

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 days ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- a day ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 3 hours ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- a day ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 4 hours ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- a day ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 2 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 7 hours ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- a day ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- a day ago




