Advertisement
پاکستان

بانی پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز ٹرانسفر کا نوٹیفکیشن چیلنج کر دیا

درخواست آئین کے آرٹیکل 184 (3) کے تحت دائر کی گئی جس میں وفاقی حکومت اور چاروں ہائیکورٹس کو فریق بنایا گیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Mar 13th 2025, 4:24 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بانی پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز ٹرانسفر کا نوٹیفکیشن چیلنج کر دیا

بانی پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز ٹرانسفر کے نوٹیفکیشن کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

درخواست آئین کے آرٹیکل 184 (3) کے تحت دائر کی گئی جس میں وفاقی حکومت اور چاروں ہائیکورٹس کو فریق بنایا گیا ہے۔

عمران خان نے استدعا کی ہے کہ ججز کے تبادلے کا نوٹیفیکیشن غیر قانونی، غیر آئینی اور کالعدم قرار دیا جائے جبکہ ججز کے تبادلوں میں آئین اور عدلیہ کی آزادی کے اصولوں کی مکمل پاسداری کی ہدایت کی جائے۔

انہوں نے استدعا کی کہ سپریم کورٹ الجہاد ٹرسٹ کیس میں طے شدہ اصولوں پر عمل درآمد یقینی بنانے کا حکم دے۔

درخواست میں وفاقی حکومت، لاہور، سندھ، بلوچستان اور اسلام آباد ہائی کورٹس کے رجسٹرارز کو فریق بنایا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement