حماس کی جانب سے غزہ سے کسی کو بے دخل نہ کرنے کے امریکی صدرکے بیان کا خیر مقدم


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کوئی بھی فلسطینیوں کو غزہ سے بے دخل نہیں کررہا۔
امریکی صدر نے ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس میں آئر لینڈ کے وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات کے موقع پر صحافی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ کوئی فلسطینیوں کو غزہ سے بے دخل نہیں کررہا۔ سینیٹ میں اقلیتوں کے لیڈر چک شومر پہلے یہودی تھے لیکن اب وہ مکمل فلسطینی بن چکے ہیں۔
دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے غزہ سے کسی کو بے دخل نہ کرنے کے امریکی صدرکے بیان کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ماہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا غزہ کی پٹی پر قبضہ کرلے گا، ہم اس کے مالک ہوں گے جس کا مقصد اس علاقے میں استحکام لانا اور ہزاروں ملازمتیں پیدا کرنا ہے۔
ٹرمپ کی جانب سے محصور فلسطینی علاقے غزہ پر قبضے کے بیان پر مسلم ممالک کے ساتھ ساتھ، چین، روس اور یورپی ممالک سمیت دنیا بھر سے مذمتی بیانات سامنے آئے تھے۔

یو اے ای میں رہنے والے پاکستانیوں کے لیے خوشخبری،مفت ترسیلات زر بھیج سکیں گے
- 3 hours ago

تھیلیسیمیا کے مریضوں کا جدید طریقہ علاج، پاکستانی نژاد برطانوی ڈاکٹر نے نئی تاریخ رقم کردی
- 2 hours ago

صدر ٹرمپ کا برطانیہ کا دورہ، سرمایہ کاری کی امیدیں، مظاہرے اور متنازعہ تعلقات زیرِ بحث
- 14 hours ago

وزیراعظم سعودی عرب کا تاریخی دورہ مکمل کر کے لندن روانہ
- a few seconds ago

اسرائیلی فوج کی سفاکیت نہ تھم سکی، تازہ حملوں میں غزہ کے 98 فلسطینی شہید
- 3 hours ago

طالبان کی جانب سے افغانستان میں انٹرنیٹ پر پابندی لگا دی گئی
- 7 minutes ago

پنجاب میں انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے سالانہ نتائج کا اعلان
- 17 minutes ago

سکھر بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب،کئی دیہاتوں میں پانی داخل
- 4 hours ago

سعودیہ اور پاکستان، جارح کے مقابل ایک ہی صف میں، ہمیشہ اور ابد تک، سعودی وزیر دفاع کی اردو ٹویٹ
- an hour ago

مغوی اسسٹنٹ کمشنر حنیف نورزئی بازیاب، وزیر اعلیٰ کے خصوصی طیارے کے ذریعے کوئٹہ منتقل
- 4 hours ago

ایک ملک کے خلاف جارحیت کو دونوں کے خلاف تصور کیا جائے گا،پاک سعودیہ مشترکہ اعلامیہ
- 4 hours ago

متنازع میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستانی کپتان اور منیجر سے معافی مانگ لی
- 14 hours ago











