Advertisement
پاکستان

سعودی حکومت نے حج 2025ء کے لیے میننجائٹس ویکسین لازمی قرار دے دی

ویکسینیشن کے بغیر حج کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر مارچ 24 2025، 8:22 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
سعودی حکومت نے حج 2025ء کے لیے میننجائٹس ویکسین لازمی قرار دے دی

سعودی حکومت نے حج 2025ء کے لیے میننجائٹس ویکسین لازمی قرار دے دی ، ویکسینیشن کے بغیر حج کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

سعودی وزارتِ حج و عمرہ کے مطابق حج میں تمام شہریوں اور غیر ملکیوں کو میننجائٹس ویکسین لگوانا ہو گی، نئے اعلان کے مطابق بغیر ویکسینیشن حج پیکجز اور رجسٹریشن ممکن نہیں ہو گی۔

وزارت حج و عمرہ نے کہا کہ دوران حج متعدی بیماریوں کا پھیلاؤ روکنا وقت کی ضرورت بن گیا ہے۔ سعودی حکام نے مسافروں کو صحت سے متعلق دستاویزات، بشمول ویکسینیشن سرٹیفکیٹ ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے۔

یاد رہے اس سے قبل جنوری میں سعودی وزارتِ صحت کی جانب سے عمرہ زائرین کے لیے صحت کے اصول جاری کیے گئے تھے۔

Advertisement
رجحانات
Advertisement