Advertisement
پاکستان

ملکی دفاع میں نمایاں کارکردگی پر فوجی افسران میں اعزازات کی تقسیم

صدر مملکت آصف علی زرداری نے متعدد فوجی افسران کو ستارہ بسالت، ہلال امتیاز (ملٹری) سے نوازا

GNN Web Desk
شائع شدہ 9 ماہ قبل پر مارچ 24 2025، 8:41 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
ملکی دفاع میں نمایاں کارکردگی پر فوجی افسران میں اعزازات کی تقسیم

اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری نے ملکی دفاع میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ملٹری افسران میں فوجی اعزازت تقسیم کردیے۔
ایوان صدر میں فوجی اعزازت دینے کی تقریب منعقد ہوئی، آغاز پر قومی ترانے کی دھن پیش کی گئی، صدر مملکت آصف علی زرداری نے ملکی دفاع میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں کو فوجی اعزازت سےنوازا۔
تقریب میں صدر مملکت نے کیپٹن سید عامر رضا کو ستارہ بسالت سے نوازا گیا، ایئر مارشل محمد سرفراز کو ہلال امتیاز (ملٹری)، ایئرمارشل کاظم حماد کو ہلال امتیاز (ملٹری) ایئر مارشل شکیل غضفر اور میجر جنرل سعید الرحمان کو بھی ہلال امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔
تقریب میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، وزیر دفاع خواجہ آصف اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

Advertisement