Advertisement
پاکستان

پاکستان کے معروف شیف ذاکر حسین انتقال کرگئے

شیف ذاکر گردوں کی بیماری میں مبتلا تھے اور  ان کے ڈائلیسز چل رہےتھے

GNN Web Desk
شائع شدہ 21 days ago پر Apr 22nd 2025, 8:41 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان کے معروف شیف ذاکر حسین انتقال کرگئے

پاکستان کے معروف شیف ذاکر حسین 58 سال کی عمرمیں انتقال کرگئے۔

اہل خانہ کے مطابق شیف ذاکر گردوں کی بیماری میں مبتلا تھے اور  ان کے ڈائلیسز چل رہےتھے۔

شیف ذاکر امریکا میں زیر علاج تھے، ڈاکٹر علاج کے حوالے سے جواب دے  چکے تھے۔ شیف ذاکر ایک ماہ قبل امریکا سے وطن واپس آئے تھے۔

شیف ذاکر کی نمازِ جنازہ کل بعد نماز عصر جامعہ رشیدیہ ملیر سعودآباد میں ادا کی جائے گی۔

Advertisement