Advertisement
تفریح

طلاق کی افواہیں دم توڑ گئیں،ایشوریا نے انسٹاگرام پوسٹ جاری کر دی

 ایشوریا رائے نے شادی کی سالگرہ کے موقع پر انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں کوئی کیپشن تو تحریر نہیں کیا گیا البتہ وہ تصویر خاصی وائرل ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 21 days ago پر Apr 21st 2025, 11:56 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
طلاق کی افواہیں دم توڑ گئیں،ایشوریا نے  انسٹاگرام پوسٹ  جاری کر دی

طلاق کی افواہیں دم توڑ گئیں،بالی وڈ کی مایہ ناز جوڑی ایشوریا رائے  نےابھیشیک بچن اور بیٹی کے ساتھ تصویر انسٹاگرام پرشیئرکردی۔
 بالی وڈ کی مایہ ناز جوڑی ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن نے گزشتہ روز اپنی شادی کی 18ویں سالگرہ منائی۔

کچھ عرصے سے اداکار جوڑے کے درمیان طلاق کی افواہیں زیرِ گردش تھیں لیکن دونوں کی جانب سے کسی قسم کا کوئی خاص ردعمل نہیں دیا گیا جب کہ ابھیشیک بچن نے متعدد ایونٹس میں ڈھکے چھپے الفاظ میں بات کی اور طلاق کی تردید کی۔

بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے نے اپنی فیملی کی تصویر شیئر کی جس میں شوہر ابھیشیک بچن بھی موجود ہیں، اس کے علاوہ ارادھیا بھی تصویر میں موجود ہیں۔

 ایشوریا رائے نے شادی کی سالگرہ کے موقع پر انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں کوئی کیپشن تو تحریر نہیں کیا گیا البتہ وہ تصویر خاصی وائرل ہے۔

Advertisement