Advertisement
علاقائی

لوئر کوہستان:گاڑی کھائی میں جاگری، حادثے میں 8 افراد جاں بحق

جاں بحق ہونے والوں کا تعلق پنڈی سے اورایک ہی خاندان کےافراد سے ہے،ریسکیو حکام

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر May 1st 2025, 4:35 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
لوئر کوہستان:گاڑی کھائی میں جاگری، حادثے میں 8 افراد جاں بحق

صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لوئرکوہستان میںگاڑی کھائی میں گر کر حادثے کا شکا ر ہو گئی جس کے نتیجے میں 3 خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق یہ گاڑی حادثے کا یہ افسوسناک واقعہ لوئر کوہستان میں شاہراہ قراقرم پرمٹہ بانڈہ کےقریب پیش آیا ، جہاں پنڈی سے گلگت جانیوالی موٹر کار شاہرائے قراقرم پر مٹہ بانڈہ کے قریب کھائی میں جاگری،حادثے کے نتیجے میں 3 خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔
 ریسکیو اہلکار مقامی رضاکاروں کے ہمراہ لاشیں کھائی سے نکالنے میں مصروف ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق مرنیوالوں کا تعلق پنڈی سے اورایک ہی خاندان کےافراد سے ہے۔

Advertisement