ایل او سی پر رافیل طیاروں کی ناکام پرواز، بھارتی فضائیہ کے نائب سربراہ عہدے سے برطرف
پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد یہ دوسرا بڑا فوجی ردوبدل ہے،اس سے قبل شمالی کمان کے آرمی کمانڈر کو پہلے ہی تبدیل کیا جا چکا ہے


نئی دہلی:پہلگام فالس فلیگ واقعے کے بعد بھارت کے عسکروںعہدوں میں ایک اور ہنگامہ خیز تبدیلی نے فوجی اداروں کی اندرونی کمزوریوں کو آشکار کر دیا ہے۔
بھارتی فضائیہ کے وائس چیف آف ایئر اسٹاف ایئر مارشل ایس پی دھارکر کو عہدہ سنبھالنے کے 7 ماہ بعد ہی عہدے سے ہٹادیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق ایئر مارشل ایس پی دھرکر منگل کی رات مقبوضہ کشمیر میں رافیل طیاروں کی جارحانہ پروازوں کی نگرانی کر رہے تھے لیکن پاک فضائیہ (پی اے ایف) کی جانب سے رافیل طیارے کو فوری اور موثر انداز میں روکنے کے بعد ایئر مارشل ایس پی دھارکر کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔
رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ آئی اے ایف کے نائب سربراہ نے اپنے پائلٹوں کے ذریعہ رافیل کو سنبھالنے پر شدید عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ ہندوستانی رافیل طیارے پاکستانی جدید ریڈارز کے سامنے بے بس تھے اور رافیل جس نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر جارحانہ طریقے سے تلاشی کا کام لیا تھا، کو پاکستانی ریڈارز نے جام کر دیا۔
رپورٹس بتاتی ہیں کہ طیارہ ایک اور آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کا شکار ہوا ہے، ایئر مارشل نرمدیشور تیواری کو ایئر مارشل ایس پی دھرکر کی جگہ بھارتی فضائیہ کا نیا چیف آف ایئر اسٹاف مقرر کیا گیا ہے تاکہ آئی اے ایف میں ہم آہنگی برقرار رہے۔
فضائیہ کے نائب سربراہ کو ہٹائے جانے سے آئی اے ایف میں شدید بے چینی پھیل گئی ہے۔
پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد یہ دوسرا بڑا فوجی ردوبدل ہے،اس سے قبل شمالی کمان کے آرمی کمانڈر کو پہلے ہی تبدیل کیا جا چکا ہے۔
اعلیٰ فوجی قیادت میں تیزی سے تبدیلیاں بی جے پی کے فاشسٹ ایجنڈے اور افواج کی پیشہ ورانہ خود مختاری کے درمیان عدم اعتماد کا ثبوت ہیں۔
خیا ل رہے کہ دو روز قبل ہی مودی سرکار نے پہلگام ناکام فالس فلیگ آپریشن کا سارا ملبہ بھارتی فوج کے ناردرن کمانڈ کے سربراہ پر ڈال کر خود کو بری الذمہ قرار دیا تھا اور ناردرن کمانڈ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایم وی ایس کمار کی چھٹی کردی تھی۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی ایک اور قرارداد حق خودارادیت متفقہ طور پر منظور
- 14 hours ago

بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر، آئندہ ماہ قیمت میں 65 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان
- 13 hours ago

بھارت دوبارہ پاکستان پر جنگ مسلط کرنے والا تھا، ٹرمپ کی پاکستانی خدشے کی تصدیق
- 14 hours ago

وفاقی آئینی عدالت کو سیاسی اکھاڑہ نہ بنائیں، 27 ویں ترمیم پڑھ کر آئیں، جسٹس حسن رضوی
- 11 hours ago

گوگل نے اپنا سب سے طاقتور اے آئی ماڈل جیمنائی 3 متعارف کرا دیا
- 10 hours ago

آزاد جموں و کشمیر کی 18 رکنی نئی کابینہ نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا
- 10 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
- 8 hours ago
پاکستان نیوی نے بحیرہ عرب میں کامیاب کارروائی کر کے اربوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لی
- 2 hours ago

وزیرِ اعظم کی آئندہ برس مون سون کے نقصانات سے بچنے کیلئےتیاریوں کی ہدایت
- 7 hours ago

ڈی جی آئی ایس پی آرکا قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کادورہ،اساتذہ اور طلبہ کی جانب سے بھرپور خیرمقدم
- 12 hours ago

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کی گانا گاتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- 13 hours ago

41مخصوص نشستوں کے معاملے میں اکثریتی فیصلہ درست نہیں تھا، جسٹس جمال مندوخیل
- 11 hours ago












