Advertisement
پاکستان

علی امین گنڈا پور کا 36 ارب روپے کے مبینہ کرپشن سکینڈل کی تحقیقات کا حکم

خیبر پختونخوا میں 36 ارب کےمبینہ کرپشن سکینڈل کا انکشاف ہونے کے بعد وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نےتحقیقات کی ہدایت جاری کردی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر May 1st 2025, 7:24 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
علی امین گنڈا پور کا 36 ارب روپے کے مبینہ کرپشن سکینڈل کی تحقیقات کا حکم

خیبرپختونخوا کے ضلع کوہستان میں ترقیاتی منصوبوں کی رقم نجی بینک اکاونٹس میں منتقل کیے جانے کےانکشاف کےبعد علی امین گنڈاپور  نے 36 ارب کےمبینہ کرپشن سکینڈل کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

خیبر پختونخوا میں 36 ارب کےمبینہ کرپشن سکینڈل کا انکشاف ہونے کے بعد وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نےتحقیقات کی ہدایت جاری کردی۔


نیب ذرائع کےمطابق ضلع کوہستان میں ترقیاتی منصوبوں کی رقم نجی بینک اکاؤنٹس میں منتقل کی گئی جبکہ ڈمپرڈرائیورکے بینک اکاؤنٹ میں بھی 3 ارب روپے کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہےجس پر اس کا اکاونٹ منجمد کردیا گیا ہے۔ 

نیب ذرائع کےمطابق 2018 سے2024 تک ترقیاتی منصوبوں کی رقم نجی بینک اکاؤنٹس کے ذریعےنکالی گئی۔

اسپیکرخیبرپختونخوا اسمبلی نے مالیاتی سکینڈل سامنے آنےکےبعد پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے، محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ ٹھیکیداروں کی سیکیورٹی رقم سےمحکمہ خزانہ کا کوئی واسطہ نہیں ہے۔

نیب ذرائع کا کہنا ہےکہ سکینڈل میں سیاسی شخصیات، اعلیٰ افسران اورضلعی سی اینڈ ڈبلیو اہلکاروں کے ملوث ہونےکا انکشاف ہوا ہے۔



 

 

Advertisement