مقامی اور مرکزی قیادت نے پرتشدد احتجاج کی ترغیب دی تھی، ہم غریب مزدور ہیں، ہمارے ساتھ رعایت برتی جائے،ملزمان


راولپنڈی:انسداد دہشت گردی عدالت(اے ٹی سی) نے 24 اور 26 نومبر احتجاج کیس میں پی ٹی آئی کے 82 کارکنوں کو سزائیں سزا دیں۔
26 نو مبراحتجاج سے متعلق کیسز کی سماعت راولپنڈی کی اے ٹی سی عدالت میں ہوئی،انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے 24 اور 26 نومبر احتجاج کے کیسز میں بڑا فیصلہ سنا دیا، جس میں عدالت نے تحریک انصاف کے 82 کارکنوں کو سزائیں سنا دیں۔
سماعت کے دوران 1609 ملزمان میں سے عدالت پیش ہونے والے 560 ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی۔
دورانِ سماعت احتجاج کرنے کا اقبال جرم کرنے والے 82 ملزمان کو عرصہ حوالات کی سزائیں سنائی گئیں۔
عدالت نے حکم دیا کہ اقبال جرم کرنے والے82 کارکنوں نے جتنی جیل کاٹی وہی عرصہ قید سزا ہوگی،عرصہ حوالات سزائیں ایک ماہ سے 3 ماہ تک قید دنوں کی شمار ہوں گی۔
دوران سماعت ملزمان نے عدالت میں بیان دیا کہ مقامی اور مرکزی قیادت نے پرتشدد احتجاج کی ترغیب دی تھی، ہم غریب مزدور ہیں، ہمارے ساتھ رعایت برتی جائے،ملزمان نے عدالت میں تحریری بیان بھی دیا کہ وہ آئندہ کسی احتجاج میں شریک نہیں ہوں گے۔
عدالت نے کسی بھی ملزم کو عرصہ حوالات سزا کے ساتھ کسی قسم کا کوئی جرمانہ نہیں کیا جب کہ اقبال جرم سے انکار کرنے والے تمام ملزمان کے خلاف آئندہ تاریخ پر گواہان کو طلب کرلیا گیا۔
واضح رہے کہ سانحہ 24اور26 مئی کے 15 مقدمات ڈسٹرکٹ اٹک اور 9راولپنڈی میں درج ہیں۔ 26 مئی احتجاج کے 8، 8 کیسز کی سماعت 7، 8 اور 9 مئی کو مقرر ہے۔
براڈ پیک پربرفانی تودہ گرنے سے لاپتہ کوہ پیماؤں میں سے 8 کی لاشیں مل گئیں، 2 کی تلاش جاری
- 2 days ago
طلبہ کی موجیں: 4 اگست کو تعلیمی ادارے بند رہیں گے
- a day ago
پاکستان علماء کونسل کا ’’پیغامِ پاکستان‘‘ مہم شروع کرنے کا اعلان
- an hour ago

سینئرجج جبری ریٹائر، وجہ سامنے آگئی
- a day ago

خواجہ آصف عوام سے معافی مانگیں، شعیب صدیقی
- 2 days ago
بڑی خوشخبری: اہم عرب ملک کی نئی ایئرلائن کا پاکستان کے لیے براہِ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان
- a day ago
لڑاکا طیارہ گر کر تباہ
- a day ago
پاکستان اور چین کی دوستی آزمودہ اور وقت کی ہر کسوٹی پر ہمیشہ پوری اتری ہے: چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم منیر
- a day ago
ڈرون حملے میں کارگو جہاز غرق
- a day ago

کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلہ
- 2 days ago
رکن قومی اسمبلی ملک محمد اقبال چنڑ انتقال کرگئے
- a day ago

ایل پی جی مہنگی ہو گئی، فی کلو قیمت جانیے
- 2 days ago
