9 مئی مقدمات: سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز چودھری کی ضمانت منظور کر لی
عدالت نے قرار دیا کہ اگر ملزم کو ضمانت نہ دی گئی تو یہ بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو گی

اسلام آباد: پاکستان سپریم کورٹ نے9 مئی 2023 کے مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعجاز چودھری کی ضمانت منظور کر لی۔
پاکستان سپریم کورٹ میں 9 مئی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس نعیم اختر افغان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔
عدالت میںدوران سماعت اسپیشل پراسیکیوٹر نے کہا کہ اعجاز چوہدری نے لوگوں کو اکسایا اور سازش کا بھی حصہ رہے۔
جسٹس نعیم اختر افغان نے کہا کہ اعجاز چوہدری کے خلاف کیس اتنا ہی مضبوط تھا تو فوجی عدالت میں لے جاتے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ اعجاز چوہدری 11 مئی 2023ء سے گرفتار ہیں۔
دوران سماعت پی ٹی آئی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ اعجاز چوہدری کو سیاسی بنیادوں پر گرفتار کیا گیا اور ان کے خلاف درج مقدمات میں شواہد ناکافی ہیں، اعجاز چوہدری نے کسی بھی قسم کی توڑ پھوڑ یا تشدد میں حصہ نہیں لیا اور نہ ہی ان کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت پیش کیا جا سکا۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد ریمارکس دیئے کہ ابتدائی شواہد کی روشنی میں ملزم کو مزید حراست میں رکھنا مناسب نہیں۔
عدالت نے قرار دیا کہ اگر ملزم کو ضمانت نہ دی گئی تو یہ بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو گی جس پر عدالت نے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض اعجاز چوہدری کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا حکم جاری کر دیا۔

ایشین جوجٹسو چیمپئن شپ:پاکستان کی بانو کوثر نے بھارتی حریف کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا
- 13 گھنٹے قبل

پی ایس ایل فائنل میں پاک بحریہ کے بہادر سپوتوں کو زبردست خراج تحسین پیش ،اعلیٰ شخصیات کی شرکت
- 11 گھنٹے قبل

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ازبک ہم منصب سے رابطہ، ود طرفہ تعلقات اورعلاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
- 17 گھنٹے قبل

وزیراعلیٰ مریم نواز نے محکمہ جنگلات میں برانچ لیس بینکاری نظام نافذ کردیا
- 13 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
استنبول: وزیراعظم شہبازشریف کی ترک صدر سے ملاقات، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال
- 11 گھنٹے قبل

شمالی لندن: گھر میں آتشزدگی سے پاکستانی خاتون 3 بچوں سمیت جاں بحق،ایک شخص گرفتار
- 13 گھنٹے قبل

لاہور قلندرز نے کوئٹہ کو 6 وکٹوں سے ہرا کر تیسری دفعہ ٹائٹل اپنے نام کر لیا
- 10 گھنٹے قبل

سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوامیں کارروائیاں، بھارتی سرپرستی یافتہ 9 خوارج ہلاک
- 14 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے
- 14 گھنٹے قبل
فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا ہر جگہ پیچھا کریں گے اور چن چن کر ماریں گے،محسن نقوی
- 16 گھنٹے قبل

پی ایس ایل فائنل: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا لاہور کوجیت کے لیے 202 رنز کا ہدف
- 14 گھنٹے قبل

شام چوراسی گھرانہ کے گائیک فیضان علی خان بھی استاد ہوگئے
- 14 گھنٹے قبل