Advertisement
پاکستان

 مغربی کنارے پراسرائیلی خودمختاری نافذ کرنے کی کوشش عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے،دفتر خارجہ

ایسے اقدامات اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے تحت مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی قانونی حیثیت کو تبدیل نہیں کرسکتے، ترجمان

GNN Web Desk
شائع شدہ a month ago پر Jul 26th 2025, 9:40 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
 مغربی کنارے پراسرائیلی خودمختاری نافذ کرنے کی کوشش عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے،دفتر خارجہ

اسلام آباد: پاکستان نے مقبوضہ مغربی کنارے پراسرائیلی خودمختاری نافذ کرنے کی کوشش کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسےعالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔

ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مغربی کنارے پر اسرائیلی خود مختاری نافذ کرنے کا اقدام عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے اوراسرائیل کی غیر قانونی قبضے کو مستحکم کرنے کی کوشش ہے۔

دفترخارجہ نے بیان میں کہا ہے کہ یہ یکطرفہ اقدامات نہ صرف اشتعال انگیز ہیں بلکہ خطے میں امن اوراستحکام کو سنگین نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

پاکستان نے عالمی برادری پرزوردیا ہے کہ وہ فوری طورپرکارروائی کرے اوراسرائیل کوان اقدامات پرجوابدہ ٹھہرائے۔

اپنے بیان میں ترجمان نےدفتر خارجہ نے مزید کہا کہ ایسے اقدامات اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے تحت مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی قانونی حیثیت کو تبدیل نہیں کرسکتے، پاکستان نے فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

Advertisement
پنجاب کے سیلابی علاقوں میں پاک فوج کا ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری

پنجاب کے سیلابی علاقوں میں پاک فوج کا ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری

  • 2 گھنٹے قبل
پنجاب میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں تعلیمی ادارے بند رکھنے پر غور

پنجاب میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں تعلیمی ادارے بند رکھنے پر غور

  • ایک گھنٹہ قبل
خواتین کے لباس سے متعلق نامناسب بیان دینے پر عظمیٰ بخاری نے غلطی تسلیم کر لی

خواتین کے لباس سے متعلق نامناسب بیان دینے پر عظمیٰ بخاری نے غلطی تسلیم کر لی

  • 25 منٹ قبل
دریائے چناب میں پانی کا بڑا ریلا،جھنگ میں ریواز برج کے قریب دھماکا کر کے شگاف لگادیا گیا

دریائے چناب میں پانی کا بڑا ریلا،جھنگ میں ریواز برج کے قریب دھماکا کر کے شگاف لگادیا گیا

  • چند سیکنڈ قبل
سونے کی قیمت میں مسلسل چوتھے روز اضافہ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

سونے کی قیمت میں مسلسل چوتھے روز اضافہ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 9 منٹ قبل
 امریکا کا  بیرون ممالک سے آنے والے چھوٹے  پیکجز پر ٹیرف کی چھوٹ ختم کرنے کا اعلان

 امریکا کا بیرون ممالک سے آنے والے چھوٹے  پیکجز پر ٹیرف کی چھوٹ ختم کرنے کا اعلان

  • 2 گھنٹے قبل
راولپنڈی:میں خاتون سے زیادتی اور نازیبا ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار

راولپنڈی:میں خاتون سے زیادتی اور نازیبا ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار

  • 33 منٹ قبل
وزیر داخلہ کی امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی ملاقات،مشترکہ امور، اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال

وزیر داخلہ کی امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی ملاقات،مشترکہ امور، اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال

  • 2 گھنٹے قبل
راولپنڈی: قبر سے بچی کی لاش غائب ہونے کا معاملہ، علاقہ مجسٹریٹ کے حکم پر تحقیقات عمل شروع

راولپنڈی: قبر سے بچی کی لاش غائب ہونے کا معاملہ، علاقہ مجسٹریٹ کے حکم پر تحقیقات عمل شروع

  • 14 منٹ قبل
سندھ حکومت کا  سروائیکل کینسر سے بچاؤ کے لیے 15 ستمبر سے مہم کے آغاز کا اعلان

سندھ حکومت کا سروائیکل کینسر سے بچاؤ کے لیے 15 ستمبر سے مہم کے آغاز کا اعلان

  • ایک گھنٹہ قبل
قومی اسمبلی کا اجلاس یکم ستمبر کوشام 5بجے طلب، صدر مملکت نے منظوری دے دی

قومی اسمبلی کا اجلاس یکم ستمبر کوشام 5بجے طلب، صدر مملکت نے منظوری دے دی

  • 2 گھنٹے قبل
ایران کا جوہری پروگرام پر سفارتی مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر غور

ایران کا جوہری پروگرام پر سفارتی مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر غور

  • 2 گھنٹے قبل
Advertisement