برطانیہ، جرمنی اور فرانس کا غزہ میںایک دفعہ پھر فوری امداد پہنچانے اور جنگ بندی کا مطالبہ
فلسطینی عوام کی زندگی بہتر بنانا برطانوی حکومت کی اولین ترجیح ہے اورہم ایسا سیاسی حل چاہتے ہیں جو خطے میں دیرپا امن لا سکے،کئیر اسٹارمر


لندن: برطانیہ ،جرمنی اور فرانس نے ایک دفعہ پھر غزہ میں فوری امدادی سامان پہنچانے اور جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے ٹیلی فون پر جرمن چانسلر فریڈرک مرز اور فرانسیسی صدر میکرون سے گفتگو کی جس میں مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یورپی رہنماؤں نے مشترکہ بیان دیتے ہوئے فوری طور پر غزہ جنگ بندی کا مطالبہ کیا،اور کہا کہ اسرائیل فوری طورپرغزہ میں انسانی بنیادوں پر امداد پہنچانے کی بلا روک ٹوک اجازت دے۔
تینوں رہنماؤں نے کہا وہ غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔
صدر میکرون کا کہنا تھا کہ ان کا ملک ستمبر میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے والی پہلا مغربی ملک بن جائے گا۔
دوسری جانب برطانوی وزیراعظم نے کہا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنا وسیع تر امن منصوبے کا حصہ ہونا چاہیے،انہوں نےغزہ میں جاری تشدد، فوجی کارروائیوں اورانسانی امداد کی بندش کوناقابل قبول قراردیتے ہوئے واضح کیا کہ برطانیہ اپنے اتحادیوں کیساتھ مل کر ایسے مؤثراورقابلِ عمل امن منصوبے پرکام کررہا ہے جوتمام فریقوں کیلئے قابلِ قبول ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی عوام کی زندگی بہتر بنانا برطانوی حکومت کی اولین ترجیح ہے اورہم ایسا سیاسی حل چاہتے ہیں جو خطے میں دیرپا امن لا سکے۔

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- ایک دن قبل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 3 گھنٹے قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- ایک دن قبل

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- 7 گھنٹے قبل

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 4 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- ایک دن قبل

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 5 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 5 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- ایک دن قبل

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 9 گھنٹے قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 6 گھنٹے قبل









