ڈی چوک احتجاج کیس: عدالت کا غیر حاضر ملزمان کے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کا حکم
دوران سماعت عدالت نے غیر حاضر ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دئیے۔


اسلام آباد: عدالت نے26 نومبر کو ڈی چوک میں ہونے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کےاحتجاج کیس میں غیر حاضر ملزمان کے ضمانتی مچلکوں کو ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی ) پی ٹی آئی کی قیادت اور کارکنان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج کے حوالے سے درج مقدمہ کی سماعت ہوئی۔
ے ٹی سی جج طاہر عباس سپرا نے کیسز پر سماعت کرتے ہوئے غیر حاضر ملزمان کے ضمانتی مچلکوں کو ضبط کرنے کا حکم دے دیا اور ان کے ضمانتیوں کو نوٹسز جاری کرنے کی بھی ہدایت کر دی۔
دوران سماعت عدالت نے غیر حاضر ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے ہیں، اس موقع پر عدالت نے کیس کی مزید سماعت 31 جولائی تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی قیادت اور کارکنان کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں 26 نومبر کو ہونے والے احتجاج کے حوالے سے مقدمات درج ہیں جس میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل ہیں۔

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 9 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 10 گھنٹے قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- ایک دن قبل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 8 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- ایک دن قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 11 گھنٹے قبل

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- 11 گھنٹے قبل

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 6 گھنٹے قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- ایک دن قبل

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 14 گھنٹے قبل

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 10 گھنٹے قبل





