راولپنڈی:موٹروے ایم ٹو بلکسر انٹر چینج کے قریب حادثے کا شکار، 7 افراد جاں بحق، 20 زخمی
پولیس کے مطابق بس کا اگلا الٹی طرف کا ٹائر پھٹنے سے ڈرائیور بس پر قابو نہ رکھ سکا


راولپنڈی:موٹروے ایم ٹو بلکسر انٹر چینج کے قریب نجی کمپنی کی بس کا ٹائر پھٹنے سے حادثے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق بس کا اگلا الٹی طرف کا ٹائر پھٹنے سے ڈرائیور بس پر قابو نہ رکھ سکا اور بس الٹ گئی، اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس موقع پر پہنچ گئی۔
حادثے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 10 شدید اور 10 معمولی زخمی ہوئے، جاں بحق اور شدید زخمی ہونے والی سواریوں کو ڈی ایچ کیو چکوال منتقل کیا گیا۔
معمولی زخمیوں کو موٹروے پولیس اور ریسکیو سروسز موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کر رہی ہیں، امددادی کاروائیاں جاری ہیں۔
ادھر جامشورو میں بھی ایم نائن موٹر وے پر کراچی سے لاڑکانہ جانے والی مسافر بس ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد زخمی ہو گئے، جاں بحق افراد میں کوچ کا کلینر اور ٹرک ڈرائیور شامل ہیں۔

حالیہ مون سون بارشوں کے دوران جانی نقصانات کی رپورٹ جاری
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان اسپورٹس بورڈ کا اولمپکس میں گولڈ میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کے انعامات میں ریکاڈ اضافہ
- 2 گھنٹے قبل

امریکی ایئرلائن کی پرواز میں ٹیک آف کے دوران آتشزدگی،مسافروں کا ہنگامی سلائیڈز کے ذریعےانخلاء
- 5 گھنٹے قبل

اسرائیلی فوج نےامدادی کشتی حنظلہ کو غزہ پہنچنے سے پہلے ہی روک دیا، سماجی کارکن اور عملہ اغواء
- 6 گھنٹے قبل

آزاد کشمیر : چیتا گھر سے 8 سالہ بچی کو اٹھا کر لے گیا، بچی مردہ حالت میں برآمد
- 15 منٹ قبل

اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے ترنول میں چھاپہ مار کر 25 من گدھے کا گوشت برآمد کرلیا
- 6 گھنٹے قبل

28 جولائی سے مون سون بارشوں کے پانچواں اسپیل شروع،پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
- 8 گھنٹے قبل
اربعین کیلئے زائرین کو بذریعہ سڑک ایران و عراق جانے کی اجازت نہیں ہوگی، وفاقی وزیر داخلہ
- ایک گھنٹہ قبل

پولیس اور رینجرز کی گیھلپور میں مشترکہ کارروائی، 3 مغوی بازیاب
- 25 منٹ قبل

ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا، اب ہدف جی 20 میں شمولیت ہے، اسحاق ڈار
- 4 گھنٹے قبل

افریقی ملک کانگو میں ایک چرچ پر دہشتگرد حملے میں 21 افراد جاں بحق
- ایک گھنٹہ قبل

ملک بھر میں پولیو کیسز میں اضافہ، سندھ اور خیبر پختونخوا میں 3 نئے کیسز رپورٹ
- 7 گھنٹے قبل