قومی ادارہ صحت نے لکی مروت، شمالی وزیرستان اور عمر کوٹ سے ایک ایک نیا کیس رپورٹ ہونے کی تصدیق کردی


ملک میں پولیو کے 3 نئے کیسز سامنے آگئے۔
قومی ادارہ صحت نے لکی مروت، شمالی وزیرستان اور عمر کوٹ سے ایک ایک نیا کیس رپورٹ ہونے کی تصدیق کردی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ صحت کے مطابق لکی مروت میں 15 ماہ کی بچی جبکہ شمالی وزیرستان میں 6 ماہ کی بچی پولیو سے متاثر ہوئی ہے، سندھ کے ضلع عمرکوٹ میں بھی 5 سال کا بچہ پولیو سے متاثر ہوا ہے۔ تین نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد رواں سال ملک میں رپورٹ پولیو کیسز کی تعداد 17 ہوگئی۔
اب تک خیبر پختونخوا سے 10، سندھ سے 5، پنجاب اور گلگت بلتستان سے ایک ایک کیس رپورٹ ہو چکا ہے۔
قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ پولیو ایک ناقابل علاج بیماری ہے جس کا بچاؤ صرف ویکسین سے ممکن ہے، ہر پولیو مہم میں 5 سال سے کم عمر بچوں کو ویکسین لازمی دی جائے، پولیو ویکسین کی مخالفت بچوں کو عمر بھر کی معذوری میں مبتلا کر سکتی ہے۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق پولیو کے خلاف جنگ میں والدین کا کردار انتہائی اہم ہے، ہر غیر ویکسینیٹڈ بچہ دوسروں کے لیے بھی خطرہ بن سکتا ہے۔

بھارت سے برابری کی بنیاد پر بات ہوگی، بھیک نہیں مانگیں گے: چیئرمین پی سی بی
- 3 گھنٹے قبل

سابق سری لنکن صد ر کو جیل بھیجے جانے کے اگلے ہی روز ہسپتال منتقل کر دیا گیا
- 3 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بیٹوں کی گرفتاری، 9 مئی حملہ کیس میں اہم پیش رفت
- 5 گھنٹے قبل
ایوی ایشن جرنلسٹس کے اعزاز میں ظہرانہ ، پیپلز یونٹی کا پی آئی اے کے دفاع کا عزم
- 2 گھنٹے قبل

پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح بلند، سیلاب کا خدشہ ، ترجمان پی ڈی ایم اے
- 5 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف سیلاب متاثرہ علاقوں کی براہِ راست نگرانی کر رہے ہیں، عطا تارڑ
- 2 گھنٹے قبل
ضمنی انتخابات : پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کا مشترکہ امیدواروں پر اتفاق
- 5 گھنٹے قبل

دوسرا لڈو کیوں نا دیا؟ بھارتی شہری نے لڈو تنازع پر وزیر اعلی ہیلپ لائن پر شکایت کرا دی
- 6 گھنٹے قبل

ژوب اور گردونواح میں 4.5 شدت کا زلزلہ، کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں
- 5 گھنٹے قبل

"جماعت اسلامی کا میئر کراچی پر کڑا وار: کارکردگی صفر، دعوے بلند
- 4 گھنٹے قبل

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے نجی اسپتالوں میں سی سی ٹی وی کیمرے لازمی قرار دے دیے
- 4 گھنٹے قبل

9 مئی کے اشتہاری قانون کے کٹہرے میں لائے جائیں گے: عظمیٰ بخاری
- 2 گھنٹے قبل