پانچواں ٹیسٹ : بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو شکست دےدی ،سیر یز 2-2سے برابر
میچ میں 9 وکٹیں حاصل کرنے پر محمد سراج میچ کے بہترین کھلاڑی جبکہ شبمن گل 754 رنز بنانے پر پلیئر آف دی سیریز قرار پائے۔


لندن : بھارت نے ٹنڈولکر اینڈرسن ٹیسٹ سیریز کے آخری میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو6 رنز سے شکست دے کر پانچوں میچوں کی سیریز 2-2 سے برابر کر دی۔
تفصیلات کے مطابق آخری ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں انگلینڈ کی ٹیم 367 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی،بھارت کی جانب سے محمد سراج نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،بھارتی بالر کرشنا نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔
محمد سراج نے آخری روز تین کھلاڑیوں کو آوٹ کرکے انگلینڈ کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا جبکہ پراسدھ کرشنا نے ایک وکٹ حاصل کی۔
میچ میں 9 وکٹیں حاصل کرنے پر محمد سراج میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ، انگلینڈ کی جانب سے 481 رنز بنانے پر ہیری بروک جبکہ بھارت کی جانب سے شبمن گل 754 رنز بنانے پر پلیئر آف دی سیریز قرار پائے۔
بھارت اور انگلینڈ کے درمیان 5میچز کی سیریز 2-2 سے برابر ہوگئی۔
خیال رہے کہ 5 میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ انگلینڈ جیتا تھا، دوسرے میں بھارت کو کامیابی حاصل ہوئی تھی۔
تیسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کامیاب ہوا، جبکہ چوتھے ٹیسٹ کا کوئی نتیجہ نہ نکل سکا ،پانچواں اور آخری ٹیسٹ بھارت جیتا اور سیریز برابر کردی۔

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 20 گھنٹے قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 دن قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 20 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 2 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- ایک گھنٹہ قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- ایک دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- ایک دن قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 2 دن قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 2 دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- ایک دن قبل










